جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

لیگی اراکین نے وفاقی حکومت سے بڑا مطالبہ کر دیا

datetime 5  جنوری‬‮  2023 |

لاہور( این این آئی)وزیر اعظم و پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی جانب سے اراکین پنجاب اسمبلی کے تحفظات دور کرنے کیلئے بنائی گئی کمیٹی کا پہلا اجلاس پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں منعقد ہوا ۔کمیٹی کے رکن وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے خواتین اراکین اسمبلی سے

ملاقات جبکہ کمیٹی میں شامل وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ اسلام آباد میں مصروفیات کی وجہ سے لاہور نہ آ سکے ۔ اس موقع پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطا اللہ تارڑ اور دیگر بھی موجود تھے۔اجلاس میں اراکین پنجاب اسمبلی ملک ندیم کامران، میاں مرغوب احمد، غزالی سلیم بٹ، مرزا جاوید، سیف الملوک کھوکھر ،ملک ارشد، میاں نوید، ملک وحید، چوہدری شہباز اور رانا اقبال سمیت دیگر شریک ہوئے۔بتایا گیا ہے کہ بعض اراکین اسمبلی نے شکوے شکایات نوٹ کرائے اوروفاقی حکومت سے ترقیاتی اسکیموں کی مد میں فنڈز دینے کا مطالبہ کیا ۔ خواجہ سعد رفیق کی جانب سے اراکین اسمبلی کے شکوے شکایات کو نوٹ کیا گیا اور یقین دہانی کرائی گئی ان کی شکایات اور مطالبات کو پارٹی صدر اور وزیر اعظم شہباز شریف تک پہنچایا جائے گا ۔ بتایا گیا ہے کہ ملاقاتوں کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا اور تمام اراکین سے ملاقاتیں ہو جانے کے بعد اس کی جامع رپورٹ پارٹی صدر شہباز شریف کو دی جائے گی ۔ بتایا گیا ہے کہ رانا ثنا اللہ، خواجہ سعد رفیق، ملک احمد خان اور عطا اللہ تارڑ روزانہ کی بنیاد پر پندرہ ،پندرہ اراکین پنجاب اسمبلی سے ملاقاتیں کر کے ان کے تحفظات سنیں گے۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…