جمعرات‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2026 

پاکستان میں نظام انصاف کا بحران پیدا ہو چکا ہے، فواد چوہدری نے بڑا بیان داغ دیا

datetime 4  جنوری‬‮  2023 |

پاکستان میں نظام انصاف کا بحران پیدا ہو چکا ہے، فواد چوہدری نے بڑا بیان داغ دیا

لاہور (آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں نظام انصاف کا بحران پیدا ہو چکا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں نظام انصاف کا بحران پیدا ہو چکا ہے۔ یہ تاثر کہ عدالتیں فوج کے زیر اثر فیصلے دیتی ہیں اور چیف جسٹس کو بتایا جاتا ہے کہ کیا فیصلہ کرنا ہے انتہائی تباہ کن اثرات کا حامل ہے۔ فواد چوہدری نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں سپریم کورٹ کا کوئی مقف سامنے نہ آنا معاملات کی سنگینی کا اظہار ہے۔ رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ میری رائے میں چیف جسٹس صاحبان فوری اجلاس بلائیں اور اس صورتحال پر غور کریں۔ سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ اعظم سواتی کیس میں جج کا فیصلے سے پہلے تبدیل کر دیا جانا، ایک ٹوئٹ پر درجنوں پرچے ہونا معمول کی بات نہیں۔ فواد چوہدری نے کہا کہ جمہوریت کی بنیاد آئین ہے اور اس طرح آئین کا بے وقعت ہونا بہت بڑا بحران ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…