اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

گندم کے گوداموں میں کروڑوں کی کرپشن کا انکشاف،کرپٹ افسران غریبوں کو آٹے میں مٹی ملا کر کھلانے لگے

datetime 4  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پتوکی (این این آئی) پتوکی میں پنجاب حکومت کے کرپٹ افسران غریبوں کو آٹے میں مٹی ملا کر کھلانے لگے،تحصیل پتوکی کے گوداموں میں محکمہ خوراک فوڈ انسپکٹر، اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر اور سپر وائزرز مزدوروں سے گندم میں مٹی اور پانی لگواکرفلور ملوں کو وزن بڑھا کرگندم کا کوٹہ دینے لگے۔تحصیل پتوکی کے گندم کے گوداموں

میں کروڑوں کی کرپشن کا انکشاف ہوا ہے  میڈیا ٹیم نے اپنی محنت سے اس کرپشن کا کھوج لگایا ہے یہ ملاوٹ کے مکروہ دھندہ نے پنجاب حکومت کے افسران کی کارکردگی کا پول کھول دیا ہے یہ مکروہ دھندہ ایک عرصہ سے جاری، ساری ہے کوئی پوچھنے والا نہیں۔مزدورں نے کہاکہ ملاوٹ شدہ گندم ٹرک روزانہ کی بنیاد پر پانچ سے سات ٹرک لوڈ ہوکر ملوں کو روانہ کئے جاتے ہیں،پتوکی کے علاقہ سرائے مغل بیدیاں گندم گودام میں وزن بڑھانے کیلئے گندم میں مٹی اور پانی کی ملاوٹ کے بعد موصول شدہ گندم کو بیچ کر جیبیں گرم کرلی جاتی ہیں اورضلع قصور کے افسران کو انکا حصہ بھی پہنچا دیا جاتا ہے اور وزیر اعلیٰ،چیف سیکرٹری سمیت دیگر کو محکمہ فوڈ افسران،اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر کی جانب سے سب اچھا کی رپورٹ کردی جاتی ہے۔پتوکی کے گندم گودام میں وزن بڑھانے کے لیے مزدوروں سے گندم میں مٹی اور پانی کی ملاوٹ کروائی جاتی ہے جسکی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے،اطلاع ملنے اور ملاوٹ کی فوٹیج سامنے آنے کے باوجود ڈسٹرکٹ قصور افسران نے خاموشی اختیار کرلی،جبکہ فوڈ انسپکٹر ناصر اور،سپروائزر فیاض نے کوریج کرنے پر میڈیا نمائندوں کو دھمکیاں دیں،کرپشن میں ملوث اے ایف سی راشد خان اور سپر وائزر عرفان کی دیدہ دلیری ڈی سی قصور اور ڈی ایف سی ھمارا کچھ نہیں بگاڑسکتے،محکمہ فوڈ،اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر،تحصیل پتوکی محکمہ فود کنٹرولر نے میڈیا کو اپنا بیان دینے سے انکار کردیا۔

شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی،چیف سیکرٹری پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ گندم میں مٹی ملانے میں ملوث افسران کو فوری نوکریوں سے برخاست کرکے انکو جیلوں میں ڈالا جائے اور انکو کسی بھی قسم کی سیاسی رعایت نہ دی جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…