جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

50 ہزار سال قبل زمین کے قریب سے گزرنے والے دمدار ستارہ کی واپسی

datetime 4  جنوری‬‮  2023 |

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)دمدار ستارہ C/2022 E3 جنوری کے آخر اور فروری کی ابتدا میں زمین کے قریب ہوگا اور کسی دوربین کے بغیر بھی دیکھا جاسکے گا۔تفصیلات کے مطابق ناسا اور دیگر اداروں کے مطابق اب سے 50 ہزار سال قبل زمین کے قریب سے گزرنے والا

ایک روشن دمدار ستارہ گزشتہ سال مارچ میں دریافت ہوا تھا اور اب اچھی خبر یہ ہے کہ یکم سے تین فروری تک وہ زمین سے اتنے فاصلے سے گزرے گا کہ کسی دوربین کے بغیر بھی دیکھا جاسکتا ہے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اس کامٹ کا نام C/2022 E3 (ZTF) ہے جو 12 جنوری کو سورج کے قریب ترین آجائے گا اور یکم تا تین فروری 2023 تک زمین کے قریب ہوگا۔تاہم گہرے تاریک آسمانوں والے مقامات (ڈارک اسکائی) سے ہی انہیں دیکھا جاسکتا ہے، اس کے بعد دھیرے دھیرے وہ مزید مدھم ہوجائے گا جس کے بعد دیکھنے کے لیے ایک چشمی یا دوچشمی دوربین کی ضرورت ہوگی۔ناسا کی مشہور جیٹ پروپلشن لیبارٹری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ دمدارستارہ ہر 50 ہزار برس بعد زمین کے قریب سے گزرتا ہے اور توقع ہے کہ زمین سے 4 کروڑ 20 لاکھ کلومیٹر کی دوری سے گزرے گا جو غالباً دو فروری کا دن ہوگا۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…