اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

نئے سال کے پہلے دن 20سالہ لڑکی کی بہیمانہ موت نے بھارت کو ہلا کر رکھ دیا

datetime 4  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (آئی این پی)یکم جنوری کو بھارت کے دارالحکومت دہلی میں ایک 20سالہ خاتون کی بہیمانہ موت نے ملک کو ہلا کر رکھ دیا ہے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق نئے سال کے دن کے اوائل میں کام سے واپس آنے والی ایک ایونٹ مینجر خاتون کا سکوٹر ایک کار سے ٹکرا گیا تھا جس کے باعث اس کی موت واقع ہو گئی۔

پولیس حکام کے مطابق کار کا ڈرائیور خاتون کی لاش کو میلوں تک گھسیٹتا رہا جبکہ کار میں کل پانچ افراد سوار تھے ، ایک اور خاتون کو بھی ڈھونڈ لیا ہے جو تصادم کے وقت سکوٹر پر پیچھے سوار تھی اور خوفزدہ ہو کر بھاگ گئی تاہم اب پولیس کی مدد کر رہی ہے،کار میں سوار پانچوں افراد پولیس کی تحویل میں ہیں اور انہوں نے ابھی تک کوئی بیان نہیں دیا ہے، جبکہ پولیس اپنی تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے، ملزمان کا دعوی ہے کہ انہوں نے متاثرہ خاتون کی چیخ نہیں سنی کیونکہ ان کی گاڑی میں اونچی آواز میں میوزک لگا تھا، رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ کار سوار نشے میں تھے،20سالہ خاتون اپنے خاندان کی واحد کمانے والی بھی تھی، اس کے والد کا کچھ سال قبل انتقال ہو گیا تھا، اور اس کی ماں کو بیماری کی وجہ سے کام کرنا چھوڑنا پڑا تھا،خاتون کی ماں نے کہا کہ میری بیٹی بہت خوش مزاج تھی، اسے انسٹاگرام ریلز بنانا پسند تھا، ہمارے پاس اس کی آخری رسومات ادا کرنے کے لیے پیسے بھی نہیں ہیں،مردہ خاتون کے اہل خانہ نے الزام لگایا ہے کہ اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی تھی کیونکہ جب اسے برآمد کیا گیا تو اس کی لاش برہنہ تھی ، لیکن پولیس نے کہا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ اس بات کی نشاندہی نہیں کرتی۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…