جمعہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2025 

حضرت عیسیٰ کی جانب سے اندھے کو شفا دینے کا مقام 2ہزار سال میں پہلی مرتبہ عوام کیلئے کھولنے کا اعلان

datetime 4  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یروشلم(آئی این پی)اسرائیلی حکام نے اعلان کیا ہے کہ جس جگہ حضرت عیسی علیہ السلام نے مادر زاد اندھے کو بینائی کا تحفہ دیا تھا، اسے 2ہزار سال میں پہلی مرتبہ عوام اور سیاحوں کیلئے کھولا جارہا ہے،مقبوضہ بیت المقدس کے آثارِ قدیمہ میں مدین الداود کے نام سے مشہور مقام کے جنوب میں برکہ

سلوان (Pool of Siloam)نام کی جگہ ہے جسے مسیحی اور یہودی انتہائی اہمیت کا حامل سمجھتے ہیں،غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فی الحال ماہرین آثارِ قدیمہ اس جگہ پر کھدائی کر رہے ہیں اور یہ کام مکمل ہونے تک زمین کے اس ٹکڑے کو حصوں میں عوام کیلئے کھولا جائے گا تاہم اس میں کئی سال لگ سکتے ہیں،عوام ایک قلیل تعداد میں پہلے ہی اس علاقے کا محدود حد تک دورہ کر رہے ہیں لیکن بائبل میں بیان کردہ واقعات کا مکمل جائزہ لینے کیلئے مکمل کھدائی کی ضرورت ہے،برکہ سلوان کا یہ علاقہ عوام کے سامنے پیش کرنے کا اعلان اسرائیل کے اینٹیکوئٹیز اتھارٹی کی جانب سے نئے سال کے موقع پر کیا گیا تھا، 8ویں صدی قبل مسیح میں یہ علاقہ مقبوضہ بیت المقدس میں آبی نظام قائم کرنے کے دوران تعمیر کیا گیا تھا، یہ علاقہ عین سلوان (Gihon Spring)سے پانی حاصل کرکے ذخیرہ کرتا تھا اور اس کے بعد پانی زیر زمین سرنگوں میں چھوڑا جاتا تھا،شہر کے میئر موشے لیون کا کہنا تھاکہ یہ علاقہ تاریخی، ملکی اور بین الاقوامی اہمیت کا حامل ہے، علاقہ سیاحوں اور عوام کیلئے کھولنے سے ہر سال لوگ یہاں آئیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…