منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نگراں سیٹ اپ کب تک قائم ہو جائیگا، عام انتخابات کس مہینے میں ہونگے ؟شبر زیدی کی بڑی پیشگوئی

datetime 4  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایف بی آر کے سابق چیئرمین شبر زیدی نے پیشگوئی کی ہے کہ نگراں سیٹ اپ مارچ تک قائم ہو جائے گا۔روزنامہ جنگ میں صالح ظافر کی خبر کے مطابق ایک ٹوئیٹ میں اس تبدیلی کا سال واضح کیے بغیر انہوں نے کہا کہ عام انتخابات جولائی میں ہوں گے۔

نئی حکومت آئی ایم ایف سے معاملات طے کرے گی اور پروگرام بحال کرے گی۔انہوں نے ان تجاویز کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔ اپنی ٹوئیٹ میں انہوں نے کہا کہ میں کوئی غیر آئینی چیز تجویز نہیں کر رہا، مستقبل کے سیٹ اپ کے حوالے سے میں اپنا موقف واضح کر دینا چاہتا ہوں، کوئی اور بات پاکستان، پی ٹی آئی، پی ڈی ایم اور عوام کیلئے خود کشی کے مترادف ہوگی۔اس سے قبل انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ آئی ایم ایف اور حکومت کے درمیان ڈیڈ لاک کے بعد حکومت کو چار ہفتوں کا وقت دیا گیا ہے کہ نگراں حکومت کا فیصلہ کر لیا جائے۔شبر زیدی کی ٹوئیٹ کو ٹیکنو کریٹ حکومت کے حوالے سے جاری افواہوں کے تناظر میں اہم سمجھا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے پہلی مرتبہ خیال گزشتہ ماہ اس وقت سامنے آیا جب شبر زیدی کی ملک کی معیشت کے حوالے سے ایک اہم عہدیدار سے ملاقات ہوئی تھی اور انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ انہین مجوزہ ٹیکنوکریٹ حکومت کے ساتھ کام کرنے کی پیشکش کی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…