جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

پاکستان کا وہ علاقہ جہاں رواں موسم سرما کا سرد ترین دن ریکارڈ کیاگیا

datetime 3  جنوری‬‮  2023 |

کوئٹہ( این این آئی) بلوچستان کی وادی زیارت میں منگل کو رواں موسم سرما کا سرد ترین دن رکارڈ کیاگیاہے۔گزشتہ ہفتے ہلکی بارش اور برفباری کے بعد سرد ہوائیں چلنے کے باعث وادی زیارت اور ملحقہ علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں،محکمہ موسمیات کے مطابق

منگل کو وادی زیارت میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 11 ڈگری سینٹی گریڈرکارڈ رکارڈ کیا گیا جو رواں موسم سرما کا کم سے کم درجہ حرارت ہے اس طرح زیارت میں سرد ترین دن ہے،اس سے قبل رواں سردیوں کے دوران وادی زیارت میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 8 سے منفی 9 تک رکارڈ کیاگیاتھا،زیارت کی وادی کے اطراف میں پہاڑوں کی چوٹیاں برف سے ڈھکی ہوئی ہیں،دوسری جانب زیارت کے یخ بستہ موسم میں سوئی گیس پریشر میں کمی کا شدید مسئلہ درپیش ہے جس کی وجہ سے وادی میں لوگوں کوگھروں کو گرم رکھنے اور کھانا پکانے کے حوالے سے شدید مشکلات کا سامناہے،گیس پریشر نہ ہونے سے متبادل ایندھن کے طور پر وادی زیارت کے مکینوں کی جانب سے کوئلے کے علاوہ صنوبر اور دیگر درختوں کی خشک لکڑیاں جلانے کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں،مقامی ذرائع کے مطابق زیارت اور ملحقہ علاقوں میں گیس پریشر نہ ہونے سے بعض لوگ صنوبر کے درخت کاٹ کر سکھالیتے ہیں اور بعد میں ان کی لکڑیوں کو بطورایندھن استعمال کرتے ہیں۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…