جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

رات آٹھ بجے کاروبار بند کرنے کے فیصلہ مسترد وزیراعظم ہاؤس کا گھیراو کرنے کی دھمکی

datetime 3  جنوری‬‮  2023 |

راولپنڈی(این این آئی) توانائی بچت پروگرام کے تحت رات آٹھ بجے کاروبار بند کرنے کے فیصلے کو ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ ایکشن کمیٹی نے مسترد کرتے ہوئے ہوٹل مالکان نے وزیراعظم ہاؤس کا گھیراو کرنے کی دھمکی دے دی۔اپنے بیان میں صدر ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن محمد فاروق چوہدری نے کہاکہ

رات آٹھ بجے کاروبار بند کرنے کا فیصلہ ہوٹل ، ریسٹورنٹ کے تاجروں کا معاشی قتل کے مترادف ہے، حکومت نے تاجر برادری کی طرف سے دی گئی تجاویز پر غور و فکر نہ کرکے یک طرفہ فیصلہ کیا ہے، حکومت کے یک طرفہ فیصلے کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے حکومت کو تجاویز پیش کی تھی کہ ریسٹورنٹ، ہوٹلز بیکرز سمیت دیگر کاروبار کو رات 11 بجے تک اجازت دی جائے، حکومت نے تاجر برادری کی تجاویز کو خاطر میں نہ لاکر اپنے پاؤں پہ کلہاڑی ماری ہے، ملک بھر میں مہنگائی کا طوفان ہے، اس طرح کے فیصلوں سے معاشی مسائل مزید بڑھیں گے، ہم توانائی بچت پروگرام میں حکومت کا ساتھ دینے کیلئے پوری طرح سے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں رات11 بجے تک کاروبار کی اجازت دی جائے ہم بجلی کی بجائے جنریٹر استعمال کرنے کیلئے تیار ہیں، ملکی مسائل اور توانائی بچت کیلئے ہم دن میں بھی سولر سمیت دیگر آپشن پر غور کریں گے، حکومت فوری طور پر اپنا فیصلہ واپس لے کر تاجر برادری کی تجاویز پر عمل کرے۔ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین نے کہاکہ حکومت سے اگر اپنا فیصلہ واپس نہ لیا تو تاجر برادری ملک بھر میں احتجاج کرے گی، حکومتی فیصلے پر پوری تاجر برادری متحد ہے، اگر فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو وزیراعظم ہاؤس کا گھیراؤ کریں گے۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…