جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

مریم نواز کو پارٹی کا چیف آرگنائزر بنانا پارٹی کیلئے اچھا شگون ، اپنے والدکی جانشین بنیں گی، لیگی خاتون رہنما کا تہلکہ خیز انکشاف

datetime 3  جنوری‬‮  2023 |

لاہور ( این این آئی)مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حناپرویز بٹ نے کہا ہے کہ مریم نواز کو پارٹی کا چیف آرگنائزر بنانا پارٹی کیلئے اچھا شگون ہے،بینظیر بھٹو کی طرح مریم نواز بھی اپنے والدکی جانشین بنیں گی۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ

مریم نواز نے کم ترین عرصے میں بے انتہاء مشکلات اور سختیاں برداشت کیں ۔بے گناہ دو مرتبہ جیل کاٹی پھر عدالت سے باعزت بری ہوئیں۔مریم نواز کو پارلیمنٹ میں پہنچنے سے پہلے ہی نااہل کردیا گیا ۔جو لوگ مریم نواز کا راستہ روکنا چاہتے تھے آج کا دن انکے لئے شرمندگی کا دن ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز موجودہ عشرے کی سب سے مضبوط اور طاقتور پاکستانی خاتون لیڈر بن کر سامنے آئی ہیں ۔مریم نواز نے یہ عزت اپنی محنت سے کمائی ہے۔جو لوگ نوازشریف سے خوفزدہ تھے آج وہ مریم نواز کی مقبولیت سے بھی خوفزدہ ہیں۔پاکستانی خواتین کی ایک بڑی تعداد مریم نواز کی جدوجہد سے متاثر ہیں ۔اپوزیشن میں رہتے ہوئے مریم نواز نے ہر طبقے کیلئے آواز اٹھائی یہی انکی مقبولیت کی سب سے بڑی وجہ ہے۔آنے والا دور مریم نواز کا ہے ۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…