جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

پاک فوج کے سینیئر افسر نے میجر (ر) عادل راجہ پر برطانوی ہائی کورٹ میں مقدمہ کردیا

datetime 3  جنوری‬‮  2023 |

لندن ( آن لائن ) پاک فوج کے سینیئر افسر نے متنازع یوٹیوبر ریٹائرڈ میجر عادل فاروق راجہ پر برطانوی ہائی کورٹ میں ہتک عزت کا مقدمہ کردیا۔یو ٹیوبر نے بریگیڈیئر راشد نصیر پر پاکستان تحریک انصاف کے خلاف انتخابی دھاندلی کرنے اور جنرل ریٹائرڈ باجوہ پر

ہارس ٹریڈنگ کے الزامات عائد کیے تھے۔پاک فوج کے ایک سینیئر افسر نے متنازع یوٹیوبر پر برطانوی ہائی کورٹ میں ہتک عزت کا مقدمہ کیا ہے۔ یوٹیوبر ریٹائرڈ میجر عادل فاروق راجہ پر مقدمہ ایک حاضر سروس فوجی افسر نے کیا ہے۔متنازع یو ٹیوبر نے بریگیڈیئر راشد نصیر پر پنجاب کے ضمنی انتخابات کے حوالے سے آصف زرداری سے خفیہ ملاقاتوں کے الزامات بھی لگائے تھے۔برطانوی عدالت میں دائر کیے گئے مقدمے میں کہا گیا ہے کہ یوٹیوبر نے 14 جون 2022 کو حاضر سروس فوجی افسر کے خلاف مہم کا آغاز کیا۔مدعی مقدمہ کے وکلاء نے مؤقف اپنایا ہے کہ یو ٹیوبر کی طرف سے چلائی گئی مہم سے حاضر سروس بریگیڈیئر کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا۔دوسری جانب یوٹیوبر عادل راجہ نے اپنے خلاف دائر ہونے والے مقدمے کی تصدیق کردی ہے۔ یوٹیوبر کا دعویٰ ہے کہ اس کی ٹوئٹس اور وی لاگس میں دی گئیں معلومات اسٹیبلشمنٹ کے ہی اعلیٰ ذرائع کی فراہم کردہ تھیں۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…