جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

بدنام کئے جانے پر کبری خان نے لندن میں وی لاگر عادل راجہ پر مقدمہ دائر کرنے کا اعلان کردیا

datetime 3  جنوری‬‮  2023 |

کراچی (این این آئی) پاکستانی اداکارہ کبری خان نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے عادل راجہ کو دو ٹوک جواب دے دیا۔ عادل راجہ نے اپنے وی لاگ میں پاکستانی اداکاراوں کے ناموں کے پہلے دو حروف لیتے ہوئے ان اداکاروں پرسنگین نوعیت کے الزامات عائد کئے،

سابق فوجی افسر نے جن ناموں کے حروف بتائے تھے ان حروف کے مطابق ماہرہ خان، کبری خان سجل علی اور مہوش حیات کے نام بنتے ہیں ۔تاہم اب کبری خان نے اپنے انسٹاگرام سٹوری پر لکھا کہ میں خاموش رہی سمجھی کہ یہ کوئی فیک ویڈیو ہے،مگر بہت ہوگیا،آپ کو لگتا ہے کہ کوئی ایسے ہی لوگ مجھ پے بیٹھے بیٹھائے انگلی اٹھائیں گے اورمیں چپ بیٹھوں گی تو یہ آپ کی سوچ ہے ۔اداکارہ نے کہا کہ مسٹر عادل راجہ اپنے الزامات لگانے سے پہلے ثبوت دیں۔ میں آپ کو3 دن کی مہلت دیتی ہوں کہ حق اور سچ پر ہیں تو ثبوت دیںورنہ لوگوں کے سامنے معافی مانگیں۔ نہیں تو میں آپ پر ہتک عزت کا مقدمہ دائر کر دوں گی خوش قسمتی سے میں یہاں سے نہیں برطانیہ سے ہوں، تو میں وہاں بھی چلے جائوں گی کیونکہ میں سچ پر ہوں میں حق پر ہوں اور کسی کے باپ سے نہیں ڈرتی۔دوسری جانب اداکارہ سجل علی نے سوشل میڈیا پر ان کے خلاف کی جانیوالی پوسٹ اور کردار کشی پر ٹوئٹ کی ۔سجل نے ٹوئٹ میں لکھا کہ یہ بہت ہی زیادہ تکلیف دہ اور ہمارے معاشرے کی بدصورتی ہے کہ یہاں اخلاقیات کو نظر انداز کرکے دوسروں کی کردار کشی کی جاتی ہے، جو کہ انسانیت کی بدترین شکل اور گناہ ہے۔دوسری جانب عادل راجہ نے اپنے ایک وضاحتی بیان میں سوشل میڈیا پر کچھ اداکاراں کے خلاف جاری مہم پر مایوسی اور شرمندگی کا اظہار کیا ہے۔

ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کبری خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کسی بھی طرح سے آپ کا نام نہ لیا اور نہ آپ کو بدنام کیا ہے اور میں نے کسی کے بھی نام کا ذکر کرنے سے متعلق قیاس آرائیوں کی مذمت کی ہے۔ تاہم آپ نے قیاس آرائیوں کی بنیاد پر میرا نام لیا، اچھی بات ہے کہ آپ برطانیہ آرہی ہیں۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…