جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

وائی فائی کے ذریعے دیوار کے پار دیکھنے کا کامیاب تجربہ

datetime 3  جنوری‬‮  2023 |

اونٹاریو(این این آئی )جامعہ واٹرلو کے ماہرین نے وائی فائی استعمال کرتے ہوئے دیوار کے آرپار دیکھنے والا ایک نظام بنایا ہے اور اس پر لگائے جانے والے اضافی ہارڈویئر کی قیمت صرف 20 ڈالر ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسے وائی پیپ (وائی تاکا جھانکی)کا نام دیا گیا ہے

جسے جامعہ کے سائنسداں علی عابدی کی ٹیم نے تیار کیا ہے۔ وائی پیپ نامی ڈرون عمارتوں کے قریب جاتا ہے اور وہاں رہنے والوں کے وائی فائی نیٹ ورک استعمال کرکے فوری طور پر وائی فائی سے چلنے والے دیگر آلات کی شناخت کرسکتا ہے۔وائی پیپ درحقیقت وائی فائی نیٹ ورک کی خامیوں اور کمزوریوں کی شناخت کرسکتا ہے جسے انہوں نے وائی پولائٹ کا نام دیا ہے۔ اگر عمارت کے اندر کا وائی فائی نظام پاس ورڈ سے بھی محفوظ ہو تب بھی اڑن آلہ اس سے رابطہ کرسکتا ہے۔ اس کے لیے وائی پیپ ڈیوائس پر کئی پیغامات بھیجتا ہے اور ہر وقت اس کا ردِ عمل نوٹ کرتا ہے اس طرح ایک میٹر کی درستگی سے گھر یا بلڈنگ کے اندر نصب وائی وائی ڈیوائس کی شناخت ہوجاتی ہے۔ڈاکٹر علی نے اسے ایک اہم کاوش قرار دیا ہے۔ ہم وائی فائی کو روشنی سمجھتے ہیں اور دیواروں کو شفاف شیشہ کیونکہ اس کی بدولت بینکوں کے اندر سیکیورٹی گارڈ کی حرکت اور عام افراد کے بیٹھے کی جگہ کے ساتھ ساتھ اندر چلنے والے سارے فون، اسمارٹ واچ اور دیگر وائی فائی آلات گنے جاسکتے ہیں۔ایک چالاک مجرم گھریا عمارت کے اندر سیکیورٹی کیمروں، لیپ ٹاپ اور اسمارٹ ٹی وی کا پتا بھی لگاسکتا ہے۔ اس طرح چاردیواری کے اندر گھسنے کے کمزور مقامات بھی معلوم کئے جاسکتے ہیں

جو باہر سے ہی دیکھے جاسکتے ہیں۔اس ایجاد کا سب سے اہم پہلو یہ ہے کہ عام ڈرون پر کچھ اضافی آلات لگاکر اسے تیار کیا گیا ہے جس کی قیمت 20 ڈالر سے زیادہ نہیں۔ تاہم اس سے ادارے اپنی سیکیورٹی کمزوریوں کو بہتر بناسکتے ہیں۔

وائی پیپ کی کامیاب آزمائش بھی کی گئی ہے اور یہ عین وہی کام کرسکتا ہے جس کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔ تاہم ڈاکٹر علی عابدی چاہتے ہیں کہ اس ایجاد سے ادارے اور کمپنیاں کسی طرح اپنی سیکیورٹی بہتر بنائیں۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…