ہفتہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2026 

لوگ انسولین اور پیناڈول کے لئے ایڑیاں رگڑ رہے ہیں، آئی ایم ایف رہی سہی کسر بھی نکال دے گا،شیخ رشید کا انتباہ

datetime 3  جنوری‬‮  2023 |

لاہور( این این آئی) سربراہ عوامی مسلم لیگ و سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ (ن)لیگ معاشی اور سیاسی عدم استحکام کے سمندر میں غرق ہو گئی، ایم کیو ایم اب پاکستان پیپلز پارٹی کے ہتھے چڑھ گئی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر

جاری پیغام میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ وزارت خزانہ منی بجٹ اور پرکشش غیر ملکی تقرریوں پر اپنے افسر لگا رہی ہے، ایف بی آر ٹیکس کولیکشن میں 225 ارب روپے کی کمی ہوئی، ہائی کورٹ نے سپر ٹیکس روک دیا۔شیخ رشید نے کہا کہ 100 دنوں میں مہنگائی لوگوں کو سڑکوں پر لائے گی، ان کی سوئی عمران خان کو لگی گولیاں 3 تھیں یا 4 پر پھنسی ہوئی ہے، قومی سلامتی کمیٹی نے معاشی سلامتی کو نیشنل سکیورٹی سے منسلک کیا ہے، قومی سلامتی معاشی سلامتی کے گرد گھومتی ہے، عوام کے مفاد عامہ کو ترجیح دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بریڈ اور بٹر کی حکومت آٹے کے لئے مارے مارے پھرتے لوگوں سے نا آشنا ہے، لوگ انسولین اور پیناڈول کے لئے ایڑیاں رگڑ رہے ہیں، آئی ایم ایف رہی سہی کسر بھی نکال دے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم (آخری حصہ)


میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…