جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

زرمبادلہ ذخائر بڑھانے کیلیے نجی ایکسچینج کمپنیاں بھی متحرک ہنڈی، حوالہ کرانے والوں کیخلاف مقدمات کی ہدایت کروں گا، اسحاق ڈارکی یقین دہانی

datetime 3  جنوری‬‮  2023 |

کراچی(این این آئی) ایکسچینج کمپنیوں نے ملکی زرمبادلہ ذخائر میں اضافے اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر بڑھانے کے لیے غیرملکی دورے کر کے زیادہ سے زیادہ ڈالر لانے کا فیصلہ کرلیا۔ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک بوستان نے گزشتہ روزوفاقی وزیر

خزانہ اسحق ڈار اور مشیر خزانہ طارق پاشا سے ملاقات میں اس فیصلے سے انہیں بھی آگاہ کردیا۔ملاقات میں وزیر خزانہ کو بتایا گیا کہ ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن کا وفد اوورسیز پاکستانیوں سے درخواست کرکے ان سے ملک کے لیے ڈالر اکٹھے کرے گا اور جمع شدہ تمام ڈالرز حکومت پاکستان کو فراہم کردیے جائیں گے۔ملک بوستان نے بتایا کہ ہم مارکیٹ میں ڈالر کی سپلائی بڑھاکر بلیک مارکیٹ کا خاتمہ کرنا چاہتے ہیں۔ وزیر خزانہ کو تجویز دی گئی ہے کہ ہنڈی اور حوالہ کے ذریعے بیرون ملک زرمبادلہ منتقل کرانے والوں کے نام بھی ایف آئی آرز میں درج کرائے جائیں، جس پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وعدہ کیا کہ وہ اس ضمن میں ایف آئی اے کو ہنڈی اور حوالہ کرانے والوں کے خلاف بھی مقدمات درج کرنے کی ہدایات جاری کردیں گے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ بلیک مارکیٹ میں ڈالر فروخت کرنے والوں اور خریدنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی جانچ پڑتال سخت کردی گئی ہے اور ٹرانزٹ کنٹینرز کھول کر مس ڈیکلریشن کی سخت جانچ پڑتال کی جارہی ہے۔مشیر خزانہ طارق پاشا نے بتایا کہ ثبوت اور انوائس کے بغیر پکڑے جانے والے ڈالرز سمیت غیرملکی کرنسی ضبط کرکے مقدمات درج کیے جائیں گے۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…