جمعہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2025 

سندھ حکومت نے ایم کیو ایم کو ہری جھنڈی دکھا دی

datetime 3  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے بلدیاتی انتخابات اور حلقہ بندیوں سے متعلق تحفظات پر حکومتی اتحاد سر جوڑ کر بیٹھا۔کراچی میں آصف زرداری کی صدارت میں بلاول ہائوس میں ہونے والے اجلاس میں سندھ حکومت نے ایم کیو ایم کو ہری جھنڈی دکھا دی ہے۔

سندھ حکومت کی قانونی ٹیم نے صاف صاف کہہ دیا کہ فوری حلقہ بندیاں ممکن نہیں۔وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اور وزیراعظم کے مشیر ملک احمد خان پر مشتمل حکومتی وفد نے ایم کیو ایم اور پی پی پی سے بات چیت کی۔بلاول ہائوس کراچی میں حکومتی اور ایم کیو ایم وفود نے سابق صدر آصف علی زرداری، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ و دیگر سے ملاقات کی۔ملاقات میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری، خالد مقبول صدیقی، فیصل سبزواری اور وسیم اختر بھی موجود تھے۔آصف زرداری کی زیرصدارت بلاول ہائوس میں اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں سندھ حکومت کی قانونی ٹیم نے بلدیاتی الیکشن سے متعلق وفد کو بریفنگ دی۔ذرائع کے مطابق قانونی ماہرین کی ٹیم نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ حلقہ بندیاں فوری طور پر ممکن نہیں ہے، نئی حلقہ بندیوں میں کم از کم چار ماہ درکار ہیں۔سندھ حکومت نے کہاکہ کراچی اور حیدرآباد ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن کا دبائو ہے۔ذرائع کے مطابق قانونی ٹیم نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ الیکشن کمیشن انتظامات سے متعلق خود جائزہ لے رہا ہے۔ذرائع کے مطابق اس موقع پر ایم کیو ایم وفد نے بلدیاتی انتخابات اور حلقہ بندیوں سے متعلق اپنے تحفظات سے حکومتی اتحاد کی دو بڑی جماعتوں کو آگاہ کیا۔ذرائع کے مطابق بلاول ہائوس میں اجلاس سے پہلے مہمانوں کی دیسی کھانوں سے تواضح کی گئی۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم وفد نے وفاقی وزرا اور پی پی رہنمائوں کے ساتھ بلاول ہائوس میں کھانا کھایا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…