جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

عمران حکومت پر جنرل (ر) باجوہ اور فروغ نسیم میں کیا گفتگو ہوئی؟ جاوید چوہدری نے اندر کی باتیں بتادیں

datetime 3  جنوری‬‮  2023 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی و تجزیہ کار جاوید چوہدری نے پروگرام کیپٹل ٹاک میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فروغ نسیم اور سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کے درمیان ہونے والی گفتگو کی ساری کہانی سنادی۔نجی ٹی وی جیونیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے

سینئر صحافی و تجزیہ کار جاوید چوہدری نے کہا کہ ’فروغ نسیم جنرل (ر) باجوہ کے پاس پوچھنے گئے تھے کہ ہمیں عمران خان کے ساتھ رہنا چاہیے یا پی ڈی ایم کے ساتھ مل جانا چاہیے، اس پر جنرل باجوہ نے کہا کہ آپ اپنا فیصلہ خود کریں میں اس پوزیشن میں نہیں آپ کو مشورہ دے سکوں‘۔جاوید چوہدری نے بتایا کہ ’ جنرل باجوہ کے جواب پر فروغ نسیم نے کہا کہ نہیں آپ کی اپنی فیلنگ کیا ہے وہ بتائیں، یہ بتائیں پی ڈی ایم کیا کہہ رہی ہے اورعمران خان کیا کہہ رہے ہیں؟ اس پر جنرل باجوہ نے کہا کہ میں یہ چاہتا ہوں کہ حکومت پانچ سال پورے کرے، عمران خان کو 5 سال پورے کرنے چاہئیں یہ میری خواہش ہے، اس پر فروغ نسیم نے کہا کہ اس کا مطلب یہ ہوا کہ ہمیں مزید ڈیڑھ سال پاگل پن کے ساتھ رہنا پڑے گا اس کے بعد فروغ نسیم وہاں سے چلے گئے‘۔جاوید چوہدری کے مطابق ’کچھ عرصے بعد فروغ نسیم نے جنرل باجوہ کو دوبارہ فون کیا اور کہا کہ خالد مقبول صدیقی آپ سے بات کرنا چاہتے ہیں انہوں نے خالد مقبول کی جنرل باجوہ سے بات کرائی جس میں خالد مقبول نے کہا کہ ہمارے صرف 2 مطالبات ہیں آپ ہمیں یہ بتائیں کہ عمران خان ہمارے یہ مطالبے پورے کرسکتے ہیں ؟

اس پر جنرل باجوہ نے ان سے مطالبے پوچھے’۔سینئر تجزیہ کار نے بتایا کہ ’خالد مقبول نے کہا کہ ہمارا پہلا مطالبہ یہ ہے کیا ہمیں سندھ کی گورنر شپ مل سکتی ہے اس پر جنرل باجوہ نے کہا کہ میں اس پوزیشن میں نہیں کہ عمران خان کو یہ کہہ سکوں، دوسرا کیا ہمیں کراچی کی میئر شپ مل سکتی ہے؟

اس پر بھی جنرل باجوہ نے کہا کہ میں اس پوزیشن میں بھی نہیں کہ آپ سےیہ وعدہ کرسکوں‘۔جاوید چوہدری کے مطابق ’جنرل باجوہ کے جواب پر خالد مقبول نے کہا کہ پی ڈی ایم ہمیں یہ دینے کے لیے تیار ہے پھر آپ ہمیں یہ اجازت دیں کہ ہم ان کے پاس چلے جاتے ہیں اس پر باجوہ نے کہا کہ اب آپ جانیں آپ کا کام جانے‘۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…