جمعرات‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کراچی ٹیسٹ نیوزی لینڈ پہلی اننگز میں بڑا سکور کرنے میں کامیاب

datetime 3  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان کیخلاف دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پہلی اننگز میں 449 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی جس کے جواب میں قومی ٹیم نے تین وکٹوں کے نقصان پر 154رنزبنالئے ، میزبان ٹیم کو برتری ختم کر نے کیلئے295رنز درکار ہیں اور سات وکٹیں باقی ہیں ،قومی بیٹر امام الحق 74اور سعود شکیل 74رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

جو اگلے روز کھیل کا آغازکرینگے ، نیوزی لینڈ کی جانب سے ہنری اور اعجاز پٹیل نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا ۔میچ کے دوسرے روز منگل کو نیوزی لینڈ نے 6 وکٹوں پر 309 رنز سے اپنی اننگز کا آغاز کیا اور ایش سوڈھی جلد ہی 11 رنز بنا کر نسیم شاہ کا شکار بن گئے، ان کے بعد ٹام بلنڈل 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کیوی کپتان ٹم ساؤتھی نے 10 رنز بنائے۔نیوزی لینڈ نے دوسرے روز کھانے کے وقفے تک 124 رنز کا اضافہ کیا جس میں نویں نمبر پر بیٹنگ کیلئے آنے والے میٹ ہنری کے شاندار 56 رنز بھی شامل تھے، یہ ان کی تیسری نصف سنچری تھی، میٹ ہنری اور اعجاز پٹیل کے درمیان دسویں وکٹ پر 100 رنز کی پارٹنر شپ قائم ہوئی۔میٹ ہنری 68 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، ان کے ہمراہ 10ویں نمبر پر بیٹنگ کیلئے آنے والے اعجاز پٹیل 35 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، اس طرح نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 449 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔پاکستان کی جانب سے نوجوان اسپنر ابرار احمد نے 4 جبکہ آغا سلمان اور نسیم شاہ نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستانی کی جانب سے پہلی اننگز کا آغاز عبد اللہ شفیق اور امام الحق نے کیا تاہم عبد اللہ شفیق صرف 19رنز پر ہنر ی کی گیند پر پٹیل کے ہاتھوں کیچ ہو کر پویلین جا بیٹھے جس کے بعد شان مسعود امام الحق کا ساتھ دینے آئے تاہم وہ بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور بیس رنز بنا کر پٹیل کی گیند پر آئوٹ ہوگئے جس کے بعد کپتان بابر اعظم بھی 24رنز پر ر ن آئوٹ ہو کر پویلین لوٹے۔

بابر اعظم کے آئوٹ ہونے بعد سعود شکیل امام الحق کا ساتھ دینے کیلئے میدان میں اترے ۔ دوسرے روز کے اختتام پر پاکستان نے تین وکٹوں کے نقصان پر 154رنز بنا لئے ، پاکستان کی جانب سے امام الحق 74اور اور سعود شکیل تیرہ رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں ۔مہمان ٹیم کی جانب سے ہنری اور اعجاز پٹیل نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا ۔

یاد رہے کہ کراچی ٹیسٹ کے پہلے دن نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 309 رنز بنائے تھے۔پاکستانی ٹیم میں عبداللّٰہ شفیق، امام الحق، شان مسعود، بابر اعظم (کپتان)، سعود شکیل، سرفراز احمد، سلمان آغا، حسن علی، نسیم شاہ، میر حمزہ اور ابرار احمد جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم میں ٹام لیتھم، ڈیون کونوے، کین ولیمسن، ہنری نکولس، ڈیرل مچل، ٹام بلنڈل، مائیکل بریسویل، ٹِم سائوتھی (کپتان)، اش سودھی، میٹ ہنری اور اعجاز پٹیل شامل ہیں ۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…