جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

خواتین کیلئے پنک ٹیکسی منصوبہ لانے کا اعلان

datetime 2  جنوری‬‮  2023 |

کراچی (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی صدر فریال تالپور نے خواتین کے لیے پنک ٹیکسی کا منصوبہ لانے کا اعلان کردیا۔فریال تالپور نے ان خیالات کا اظہار آرٹس کونسل کراچی میں پاکستان بیت المال کے تحت یتیم بچیوں اور بیواوں کی معاونت کی تقریب سے خطاب میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے خواتین کو خود مختار بنانے کی کوشش کی ہے، ہم خواتین کیحقوق کے لیے لڑے ہیں۔پی پی رہنما نے مزید کہا کہ خواتین کو موٹرسائیکل چلانے کی تربیت کے بعد ان کیلئے پنک ٹیکسی کا منصوبہ بھی لارہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت نے ہمیشہ خواتین کو خودمختار بنانے کی کوشش کی، تعلیم حاصل کرنے والی بچیوں کو وظیفہ دیا جائے گا۔فریال تالپور نے یہ بھی کہا کہ میں محکمہ بیت المال کی کوششوں کو سراہتی ہوں، جو ضرورت مندوں کی ضروریات پورا کرنے کیلئے کوشاں ہے۔پی پی رہنما نے کہا کہ ہمارا مشن ہے کہ خواتین کو حقوق ملیں، ہمارا مذہب بھی ہمیں یہ سبق دیتا ہے، تعلیم بے حد ضروری ہے، خواتین کو اس پروگرام سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ ہر انسان ایک جیسا ہے، چاہے امیر ہو یا غریب، پیپلز پارٹی کی فلاسفی اور آئیڈیالوجی ہر انسان کیلئے ہے، ہماری ہمیشہ سے کوشش ہے کہ لوگوں کی خدمات کی جائے۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…