جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

پیلے کی ضعیف العمر ماں بیٹے کی موت سے لاعلم

datetime 2  جنوری‬‮  2023 |

برازیلیا (این این آئی) فٹ بال کے شہنشاہ پیلے کی بہن نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی والدہ کو اس بات کا علم نہیں ہے کہ لیجنڈ فٹ بالر پیلے کا انتقال ہو گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لیجنڈری آنجہانی پیلے کی بہن ماریا لوسیا ڈو نیسیمینٹو نے کہا کہ

وہ اپنی والدہ سیلسٹے کی دیکھ بھال خود کرتی ہیں جو اس وقت 100 برس کی ہیں۔انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ ضعف العمری کے باعث والدہ زیادہ تر وقت اپنی ہی دنیا میں کھوئی رہتی ہیں۔انہوںنے کہاکہ والدہ یہ تو جانتی ہیں کہ آنجہانی فٹ بالر کی طبیعت ناساز رہتی ہے لیکن وہ یہ نہیں جانتیں کہ انہیں کیا ہوا تھا اور نہ ہی انہیں بھائی کی موت کا علم ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ آنجہانی کھلاڑی پیلے نے اپنی والدہ کی 100ویں سالگرہ منائی تھی، جس کی تصاویر انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر بھی پوسٹ کی تھی۔واضح رہے کہ برازیلین کھلاڑی پیلے گزشتہ چند ہفتوں سے ہسپتال میں آنتوں کے کینسر کے باعث زیرِ علاج تھے جس کے بعد گزشتہ جمعرات کو 82 سال کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔رواں ماہ کے آغاز میں یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ برازیلین کھلاڑی پیلے کی حالت تشویشناک ہوگئی ہے، وہ ہسپتال میں آنتوں کے کینسر کے باعث زیرِ علاج تھے جہاں ان سے متعلق ڈاکٹرز بھی ناامید ہوگئے تھے تاہم وہ گزشتہ جمعرات کو 82 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…