جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

عمران خان کو 4 گولیاں نہیں لگیں، پنجاب حکومت کی فرانزک رپورٹ میں اہم انکشافات

datetime 2  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن)پنجاب حکومت کی جانب سے عمران خان پر قاتلانہ حملہ کی فرانزک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عمران خان کو 4 گولیاں نہیں لگیں۔نجی ٹی وی پروگرام میں فرانزک رپورٹ بارے تہلکہ خیز انکشافات ہوئے ہیں، رپورٹ کے مطابق قاتلانہ حملہ میں عمران خان کو 4 گولیاں نہیں لگیں، عمران کو گولیوں کے تین ٹکڑے اور ایک دھاتی ٹکڑا لگا۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ ملزم نوید کی 30 بور کی پستول سے 12 گولیاں فائر ہوئیں، دو گولیاں کنٹینر کی طرف سے ایس ایم جی رائفل سے فائر ہوئیں، ایک گولی مبینہ طور پر معظم اور باقی دوسرے افراد کو لگیں، ٹوٹل 14 گولیاں فائر ہوئیں۔سابق میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹرگلزاراحمد نے کہا کہ رپورٹ میں مکمل گولی کا ذکر نہیں، تین اطراف سیفائرنگ نہیں ہوئی، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کوئی سنائپر نہیں تھا، پوسٹ مارٹم رپورٹ کیمطابق معظم کو پیچھے سے کنٹینر کی طرف سے گولی لگی۔ پروگرام میں رپورٹ کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما مصدق مسعود ملک نے کہا کہ عمران خان تسلسل سے ہر معاملے پر غلط بیانی کرتے ہیں، جب جی چاہتا ہے عمران خان گولیوں میں اضافہ کر دیتے ہیں، کسی کے جلسے میں بھی فائر ہونا بالکل ٹھیک نہیں، مریم نواز سمیت لیڈران پر فائر ہوئے جو مناسب نہیں۔مشیرداخلہ پنجاب عمر چیمہ نے بتایا کہ عمران خان کے گارڈ کے حوالے سے پروپیگنڈا کیا جا رہا تھا، رپورٹ کے مطابق عمران خان کے کسی گارڈ نے فائر نہیں کیا، شوٹر 3 تھے، یہ چیزاسٹیبلش ہو گئی ہے، جے آئی ٹی عدالت میں چالان کے ساتھ رپورٹ جمع کرائے گی، یہ کنفرم ہے تین شوٹر تھے۔عمر چیمہ نے مصدق ملک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں پتا آپ کس رپورٹ کی بات کر رہے ہیں، جب تک جے آئی ٹی رپورٹ جمع نہ کرا دے ایسی بات نہیں کرنی چاہیے، جو آپ کے پاس رپورٹ ہے وہ فائنل نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…