لاہور ( این این آئی) ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشنز کا سرور ڈائون ہوگیاجس کے باعث شہریوں کی اسٹورزکے باہر قطاریں لگی رہیں ۔پیر کے روز ملک بھرکے یوٹیلیٹی اسٹورز کا سرور ڈائون ہونے کے باعث اسٹورز پر آپریشن معطل ہوگیا جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ یوٹیلیٹی حکام کے مطابق سبسڈی کو 2حصوں میں تقسیم کرنے کے باعث سسٹم ڈائون ہوا اور سرور ڈائون ہونے کے باعث اسٹورز پر آٹے کی انٹری ممکن نہیں۔حکام نے کہا کہ سسٹم ڈائون ہونے کے باعث اشیاء کی فراہمی ممکن نہیں جس کی وجہ سے شہریوں کی اسٹورزکے باہر قطاریں لگ گئیں ۔خیال رہے کہ ملک بھرکے یوٹیلیٹی اسٹورزپرعام شہریوں کے لئے آٹے کا10 کلوکا تھیلا 684 روپے میں دستیاب ہے جبکہ سستا آٹا 400 روپے صرف بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کارڈ رکھنے والوں کو دستیاب ہے۔
یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشنز کا سرور ڈائون ہونے سے آپریشن معطل، شہری پریشان
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
پولیس کانسٹیبل کے بری ہونےپر لڑکی کی خودکشی کی کوشش کا کیس نیا موڑ اختیار کرگیا، DNA لڑکی کے حقیقی چ...
-
محبوبہ کا سر کاٹ کر ملزم شادی کی تیاریوں میں مشغول ہو گیا
-
پاکستان سے جنگ کے دوران گرائے گئے بھارتی رافیل طیاروں کے نمبر سامنے آگئے
-
فیض حمید نے 2 قیمتی گاڑیاں ثاقب نثار اور ان کے بیٹے کو دیں
-
دنیا کے امیر ترین خاندانوں کی فہرست جاری، ٹاپ 5 میں 3 عرب خاندان بھی شامل
-
ڈی ایس پی کی بیوی اور بیٹی کے قتل کیس میں ایک اور نیا موڑ آگیا
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی حکومت نے ملازمین کی موجیں لگادیں،ایڈوانس پنشن جاری کر دی
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
اب پاکستان فرسٹ نہیں سیکیورٹی فرسٹ ہوگا، اہم میٹنگ میں بڑے فیصلے کرلیے گئے
-
سونے کی فی تو لہ قیمت میں حیرا ن کن کمی
-
برسوں سے ملحد تھا، اب خدا پر یقین آگیا؛ ایلون مسک کا بڑا بیان
-
رابی پیرزادہ نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں، خوبصورت تصاویر وائرل















































