لاہور (این این آئی) پنجاب حکومت نے جہاز کے بعد 2 ہیلی کاپٹر بھی کرائے پر لینے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق جہاز کی ٹینڈرنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد ہیلی کاپٹر کی ٹینڈرنگ ہوگی،پنجاب حکومت کرائے پر جہاز لینے کے لیے 12کروڑ کے اخراجات منظور کرچکی ہے،جہاز کی طرح ہیلی کاپٹر بھی 3ماہ کی مدت کے لیے کرائے پر لیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کے موجودہ ہیلی کاپٹر کی مینٹی ننس ہونی،موجودہ ہیلی کاپٹر کی مینٹی ننس پر2کروڑ سے زائد کے فنڈ منظور کیے گئے ہیں،حکام کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر پولیس اور ریسکیو کے لیے بھی استعمال کیے جا سکیں گے۔