جمعہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2025 

مخلوط پارٹی میں شرکت کرنے پر کئی فٹبالر گرفتار

datetime 2  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )ایرانی حکام نے تہران کے مشرقی علاقے میں ایک مخلوط پارٹی میں شرکت کرنے والے فٹ بال کے کھلاڑیوں کو گرفتار کرلیا۔ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق کھلاڑیوں کی گرفتاری کی خبر کو مقامی میڈیا نے رپورٹ کیا

لیکن ان کی شناخت اور ان کی ٹھیک تعداد کا ذکر نہیں کیا گیا۔خبر رساں ادارے ’تسنیم‘ نے بتایا کہ تہران کے ایک ممتاز فٹ بال کلب کے کئی موجودہ اور سابق کھلاڑیوں کو ہفتے کی رات دماوند شہر میں ہونے والی ایک مخلوط پارٹی میں گرفتار کیا گیا۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ان گرفتار کھلاڑیوں میں سے کچھ کی حالت شراب نوشی کی وجہ سے غیر تھی۔ایرانی قانون صرف غیر مسلموں کو مذہبی مقاصد کے لیے شراب پینے کی اجازت دیتا ہے، جبکہ ملک میں مخالف صنف کے ساتھ رقص کرنا ممنوع ہے۔خیال رہے کہ ڈریس کوڈ کی مبینہ خلاف ورزی کے الزام میں ایران کی اخلاقی پولیس کی جانب سے تحویل میں لی جانے والی مہسا امینی کی دوران حراست ہلاکت کے خلاف ایران بھر میں مظاہرے شروع ہوئے تھے اور اسلامی جمہوریہ 16 ستمبر کے بعد سے بدامنی کی لپیٹ میں ہے۔ان مظاہروں کے بارے میں ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ بدامنی میں سیکڑوں افراد ہلاک ہو چکے جن میں سیکیورٹی فورسز کے ارکان بھی شامل ہیں جبکہ اس دوران ہزاروں افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ان مظاہروں اور احتجاج کی حمایت میں آواز اٹھانے کے بعد متعدد موجودہ اور سابق فٹبالرز کے ساتھ ساتھ دیگر کھلاڑیوں اور اہم شخصیات کو حکام نے حراست میں لیا یا ان سے پوچھ گچھ کی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…