ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

کافی مشکل وقت سے گزری مگر اب میں نے سب سلجھا لیا ہے’ ثانیہ مرزا کا بیان توجہ کا مرکز بن گیا

datetime 2  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی ( این این آئی) پاکستانی آل رائونڈر شعیب ملک کی اہلیہ، بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی جانب سے نئے سال کی آمد پر شیئر کی گئی انسٹا پوسٹ نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا۔ثانیہ مرزا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سال 2023ء کے آغاز پر گزشتہ سال کو الوداع کہنے کے لیے اپنی کچھ سیلفیاں شیئر کی ہیں۔

انہوں نے سیلفیاں شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میرے پاس 2022 ء کے لیے کوئی بہت طویل کیپشن نہیں ہے لیکن کچھ خوبصورت سیلفیاں ہیں۔انہوں نے سب کو نئے سال کی آمد پر مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ 2022 ء میں کچھ مواقعوں پر مجھے کافی مشکل وقت سے بھی گزرنا پڑا لیکن اب میں نے سب سلجھا لیا ہے۔ثانیہ مزرا نے اپنی پوسٹ میں ایک ہیش ٹیگ کا استعمال کیا ہے جس کا مطلب ہے کہ آپ سچ کو برداشت نہیں کرسکتے۔اس پوسٹ میں قابلِ غور بات یہ ہے کہ ثانیہ نے اپنی پوسٹ میں جتنی بھی سیلفیاں شیئر کیں، ان میں سے کسی ایک میں بھی شعیب ملک موجود نہیں ہیں جس پر پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں مداحوں کی جانب سے اظہارِ تشویش کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا 12اپریل 2010ء میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ان کی شادی بھارت کے شہر حیدر آباد میں ہوئی تھی جبکہ ولیمہ شعیب ملک کے آبائی شہر سیالکوٹ میں ہوا تھا۔جب سے کھیلوں کی دنیا کی یہ مشہور جوڑی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی ہے وقتا فوقتا ان کے درمیان طلاق کی افواہیں زیر گردش کرتی رہتی ہیں۔دونوں شخصیات اس بارے میں واضح طور پر کوئی بات نہیں کرتیں تاہم شعیب ملک نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ یہ ان دونوں کا ذاتی معاملہ ہے۔یاد رہے کہ کھیلوں کی دنیا کی اس جوڑی کا ایک 4 سالہ بیٹا اذہان مرزا ملک ہے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…