اتوار‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2026 

افغان معلم کا خواتین پر عائد پابندی کے خلاف جدوجہد کا عزم، اہم پیغام جاری کر دیا

datetime 1  جنوری‬‮  2023 |

کابل (این این آئی )ملک بھر کی یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کرنے سے متعلق خواتین پر عائد پابندی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے لائیو ٹیلی ویژن پر اپنے ڈگری سرٹیفکیٹ کو پھاڑ پھینک کر طوفان برپا کرنے والے افغان ماہر تعلیم نے عزم ظاہر کیا ہے کہ

وہ اس حکم کے خلاف لڑے گا چاہے اس میں اس کی جان ہی کیوں نہ چلی جائے۔رپورٹ کے مطابق کابل کی 3 یونیورسٹیوں میں ایک دہائی سے زیادہ عرصے تک شعبہ صحافت کے لیکچرار کی خدمات انجام دینے والے اسمعیل مشعل نے خواتین پر عائد پابندی کا حکم جاری ہونے کے بعد بطور احتجاج اپنی ذمے داریوں سے استعفی دے دیا۔35 سالہ اسمعیل مشعل نے افغان دارالحکومت میں اپنے دفتر میں غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا میں آواز اٹھا رہا ہوں، میں اپنی بہنوں کے ساتھ کھڑا ہوں، میرا احتجاج جاری رہے گا چاہے اس کے لیے مجھے اپنی جان کی قیمت ہی کیوں نہ ادا کرنی پڑے۔ان کا کہنا تھا کہ بطور ایک مرد اور ایک استاد میں ان کے لیے کچھ اور کرنے سے قاصر تھا اور مجھے اپنے سرٹیفکیٹ بہت بے وقعت محسوس ہوئے، اس ہی لیے میں نے انہیں پھاڑ دیا، طلوع نیوز پر نشر ہونے والی اسمعیل مشعل کے غصے کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم (آخری حصہ)


میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…