جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

سویابین کی شدید قلت ، لاہور کی بڑی فیڈ فیکٹری بند کرنے کا اعلان

datetime 31  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہو ر( این این آئی)پولٹری ایسوسی ایشن نے سویا بین کی شدید قلت کے باعث رائیونڈ روڈ لاہور پر بڑی فیڈ فیکٹری بند کرنے کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق سویابین کے کنٹینرز پورٹ پر پھنسے ہونے کے باعث مرغی کی فیڈ تیار کرنے والی فیکٹریاں کئی ماہ سے مشکلات کا شکار ہیں۔

صدر پولٹری ایسو سی ایشن اشرف چوہدری نے کہا کہ مرغی فیڈ کے لیے سویابین درآمد میں 3 ماہ سے رکاوٹ ہے، سوبا بین کی عدم دستیابی کے باعث رائیونڈ روڈ لاہور پر واقع بڑی فیڈ فیکٹری بند کی جا رہی ہے جبکہ کئی چھوٹی فیڈ ملز بند کر دی گئی ہیں۔انہوںنے کہا کہ وفاقی کابینہ کی اجازت کے باوجود سویابین سے بھرے کنٹینرز کا پورٹ پر پھنسے رہنا حیران کن ہے۔صدر پولٹری ایسو سی ایشن کا مزید کہنا تھا کہ کہ مچھلی سے حاصل فیڈ بہت مہنگی ہے، ہر کمپنی مچھلی سے فیڈ تیار نہیں کر سکتی۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن ساوتھ ریجن کے چیئرمین غلام محمد پٹھان نے کہا تھا کہ پولٹری انڈسٹری کے پاس صرف 7 دن کا فیڈ اسٹاک ہے۔غلام محمد پٹھان نے کہا تھا کہ حکومت کی طرف سے بندرگاہ پر سویا بین کے جہازوں کو کلیئرنس نہیں مل رہی جس کی وجہ سے پولٹری کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…