آٹا مہنگا ہونے کی ذمہ دار صوبائی حکومتیں ہیں، فلور انڈسٹری
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر میں آٹا مہنگا ہونے کی ذمہ دار صوبائی حکومتیں ہیں جس نے 6ماہ پہلے ہی گندم کی سرکاری خریداری کی قیمت 8 سو روپے من اور 18 سو روپے من کرانے کا اعلان کیا۔روزنامہ جنگ میں حنیف خالد کی خبر کے مطابق آج ملک بھر میں یہ جائز شور مچا ہے کہ آٹا مہنگا ہوگیا ہے روٹی مہنگی ہوگئی ہے جبکہ سب سے پہلے سندھ حکومت نے مارچ2023 میں کاشتکاروں سے گندم کی قیمت خرید 2200سے بڑھا کر 4 ہزار روپے فی من کرانے کا نعرہ لگایا، جبکہ پنجاب کی صوبائی حکومت گندم کی امدادی قیمت 22 سو روپے من سے بڑھا کر 3 ہزار روپے من کرنے کا شوشا چھوڑا، سندھ حکومت نے کاشتکار کا ووٹ لینے کیلئے گندم کی سرکاری قیمت خرید 1800 روپے بڑھائی جوکہ پچھلے سال 2200 فی من تھی۔پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن شمالی پنجاب کے چیئرمین عاطف ندیم مرزا اور پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین افتخار مٹو کے مطابق سندھ حکومت کے اعلان کی وجہ سے تمام صوبوں میں گندم مہنگی ہوگئی۔