جمعہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2025 

تنیشا خود کشی کیس،پولیس کو میک اپ روم سے تحریری نوٹ مل گیا

datetime 30  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)24 دسمبر کو خودکشی کرنے والی اداکارہ تنیشا شرما کیس کی تحقیقات میں ایک اور پیش رفت ہوئی ہے اور اداکارہ نے جس میک اپ روم کے واش روم میں خود کشی کی وہاں سے ایک تحریری نوٹ ملا ہے۔’علی بابا : داستان کابل‘ ڈرامے کی اداکارہ نے اسی ڈرامے کے

سیٹ پر خودکشی کر لی تھی۔ تنیشا اپنے ساتھی اداکار شیزان ایم خان کے میک اپ روم میں موجود تھیں اور وہ میک اپ روم کے واش روم میں مردہ پائی گئیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارہ تنیشا شرما نے خودکشی سے قبل ملزم شیزان خان سے گفتگو کی تھی، مزید تحقیقات کیلئے پولیس نے 30 دسمبر تک اداکار شیزان خان کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا ہے۔تنیشا شرما خودکشی کیس کی تحقیقات کرنے والے پولیس افسران نے معاملے میں اہم پیش رفت کے بعد انکشاف کیا ہے کہ تنیشا نے خودکشی کرنے سے کچھ دیر قبل ملزم شیزان خان سے گفتگو کی تھی جس کے بعد جاکر اس نے خودکشی کر لی تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارہ کے خودکشی کرنے سے 15 روز قبل شیزان اور تنیشا کے درمیان بریک اپ ہوا تھا۔پولیس کے مطابق ملزم شیزان خان کے ایک اور لڑکی سے بھی خفیہ تعلقات تھے جس سے تنیشا کی خودکشی کے روز بھی ایک سے ڈیڑھ گھنٹے تک شیزان کی چیٹ ہوئی تھی۔پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ دونوں کی چیٹ میں کچھ بھی قابل اعتراض نہیں پایا گیا، تحقیقات کا عمل جاری ہے اور اسی لیے پولیس اداکار شیزان کی حراست میں توسیع کی درخواست کرے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…