ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

ایک سال پہلے کہا تھا پاکستان ڈیفالٹ کی طرف جا رہا ہے، آج ہر شخص کہہ رہا ہے، شبر زیدی

datetime 29  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) ممتاز ماہر معاشیات شبرزیدی نے کہا ہے ایک سال پہلے کہا تھا کہ پاکستان ڈیفالٹ کی طرف جا رہا ہے، آج ہر شخص کہہ رہا ہے جب کہ اس وقت میری بات پر کسی نے توجہ نہیں دی تھی۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شبر زیدی نے واضح طور پر کہا کہ میری ٹیکنوکریٹ سیٹ اپ

کے حوالے سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی، ملک کیلئے سیاسی حکومت بہت مشکل فیصلے نہیں کر سکتی ہے۔شبر زیدی نے استفسار کیا کہ سوال یہ ہے ملک کیلئے بہت مشکل فیصلے کون کرے گا؟ کیا جس نے ووٹ لینے جانا ہے وہ مشکل فیصلے کرے گا؟معروف ماہر معاشیات نے کہا کہ پاکستان غیر معمولی حالات سے گزر رہا ہے، مسلم لیگ (ن) کیلئے یہ افورڈایبل نہیں ہے کہ وہ مشکل فیصلے کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی لوگ اگر مشکل فیصلے نہ کر سکے تو پھر وہ لاگ آئیں جو فیصلہ کر سکیں۔ شبر زیدی نے پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ فیصلے کرنے ہیں یا نہیں کرنے؟ اگر کرنے ہیں تو بتائیں کہ کون کرے گا؟ جو حکومت چلا رہے انہیں فیصلے کرنے دیں، اگرسیاسی لوگ فیصلہ کرتے ہیں تو بہت اچھی بات ہے۔  شبرزیدی نے کہا ہے ایک سال پہلے کہا تھا کہ پاکستان ڈیفالٹ کی طرف جا رہا ہے، آج ہر شخص کہہ رہا ہے جب کہ اس وقت میری بات پر کسی نے توجہ نہیں دی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…