اسلام آباد(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کی آپس میں لڑائی شروع ہوگئی عامر ڈوگر پر سخت تنقید کی جارہی ہے،پارلیمنٹ جانے کا فیصلہ ملتوی کیوں کیا، تحریک انصاف کے اراکین عامر ڈوگر پر برہم ہوگئے،ذرائع کے مطابق مستعفی اراکین قومی اسمبلی نے عامر ڈوگر کو کھری کھری سنادیں،
اراکین کا موقف تھا کہ وہ تمام مصروفیات کینسل کر کے مکمل تیاری کے ساتھ اسلام آباد روانہ ہوئے، اسلام آباد کے قریب پہنچنے پر پتہ چلا کہ پروگرام ملتوی کیا گیا ہے، دھند کے باعث گزشتہ روز ہی اراکین اسلام آباد روانہ ہوئے، بعض اراکین کو آدھے راستے سے ہی واپس گھروں کو لوٹنا پڑا، تحریک انصاف کے بعض اراکین گزشتہ روز اسلام آباد پہنچ چکے ہیں، بیرون ملک گئے اراکین بھی اپنی مصروفیات ترک کر کے پاکستان روانہ ہوئے، اراکین، فیصلے کے مطابق ہمیں پیش ہونا چاہیے تھا، سپیکر ملتے نہ ملتے وہ بعد میں دیکھا جاتا، اراکین،فیصلہ ملتوی کرنے پر جگ ہنسائی ہوئی ہے، اراکین عامر ڈوگر کی وفد کی صورت میں ملاقات کی حکمت عملی پر حیران، ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں موجود اراکین نے عامر ڈوگر سے وفد میں شامل کرنے کا مطالبہ کر دیا،اراکین نے کہا کہ ہمیں بھی سپیکر سے وفد کی صورت ہونے والی ملاقات میں لے جایا جائے، تحریک انصاف کا 5 رکنی وفد شاہ محمود قریشی کی قیادت میں سپیکر سے جمعرات کو ملے گا۔