ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

کراچی ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان پر برتری حاصل کر لی، 4 وکٹیں اب بھی باقی

datetime 28  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)کراچی ٹیسٹ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر نیوزی لینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 440رنز بنالئے جس کے بعد مہمان ٹیم کو پاکستان پر دو رونز کی برتری حاصل ہوگئی، نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹام لیتھم 113،ڈیون کونے نے 92رنز بنائے،کین ولیمسن 105اش سودھی ایک رن پر وکٹ پر موجود ہیں،

پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے 3، نعمان علی 2 اور محمد وسیم نے ایک وکٹ حاصل کی۔بدھ کو نیوزی لینڈکی جانب سے سے تیسرے روز کے کھیل کا آغاز ٹام لیتھم اور ڈیون کونوے نے کیا۔دونوں کھلاڑیوں نے ایک مرتبہ پھر عمدہ بیٹنگ کا سلسلہ وہیں سے جوڑا اور اپنی اس شراکت کو 183 تک پہنچا دیا، اس مرحلے پر ڈیون کونوے نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے اور 92 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ وہ نعمان علی کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے جس کے بعد ٹام لیتھم بھی سنچری بنانے کے بعد 231 کے مجموعے پر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے، انہیں ابرار احمد نے پویلین کی راہ دکھائی۔کریز کے ایک جانب کین ولیمسن پاکستانی بولرز کیلئے کڑا امتحان بن گئے جنہوں نے دیگر آنے والے بلے بازوں کے ساتھ مل کر پارٹنر شپس لگائیں اور نہ صرف خسارہ ختم کرتے ہوئے 2 رنز کی برتری بھی حاصل کرلی۔ نیوزی لینڈ کے دیگر کھلاڑیوں میں ہینری نکلس نے 22، ڈیرل مچلز 42 اور ٹام بلنڈل نے 47رنز بنائے۔ دن کے اختتام تک نیوزی لینڈ نے 6 وکٹوں پر 440 رنز بنالیے، جہاں کین ولیمسن اور اش سوڈھی اگلے روز کھیل کا آغاز کریں گے۔ پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے 3، نعمان علی 2 اور محمد وسیم نے ایک وکٹ حاصل کی۔ واضح رہے کہ سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پاکستان ٹیم 438 رنز بناکر آؤٹ ہو گئی تھی، کپتان بابر اعظم اور آغا سلمان نے سنچریاں اسکور کی تھیں۔نیوزی لینڈ کے ٹِم ساؤتھی نے 3، اعجاز پٹیل، اش سودھی اور مائیکل بریسویل نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔

پاکستان نے پہلے دن 5 وکٹوں کے نقصان پر 317رنز بنائے تھے۔ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کپتان بابر اعظم نے سنچری اور سرفراز احمد نے نصف سنچری اسکور کی تھی۔کراچی ٹیسٹ کیلئے عبداللہ شفیق، امام الحق، شان مسعود، بابر اعظم (کپتان)، سعود شکیل، سرفراز احمد، آغا سلمان، نعمان علی، محمد وسیم، میر حمزہ اور ابرار احمد قومی ٹیم کا حصہ ہیں جبکہ مہمان ٹیم میں ٹام لیتھم، ڈیون کونوے، کین ولیمسن، ہنری نکولس، ڈیرل مچل، ٹام بلنڈل، مائیکل بریسویل، ٹِم ساؤتھی، اش سودھی، نیل ویگنر اور اعجاز پٹیل شامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…