جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

ملک ٹیکنیکلی ڈیفالٹ ہو چکا، آئندہ 10 روز میں اہم فیصلے ہو جائیں گے، شیخ رشید

datetime 27  دسمبر‬‮  2022 |

راولپنڈی (آئی این پی ) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اب خاموش تماشائی نہیں رہا جا سکتا، ملک ٹیکنیکلی ڈیفالٹ ہو چکا ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ ڈیڈ لاک ہو گیا ہے، 10 روز میں اہم ریاستی، سیاسی، معاشی میٹنگز اور فیصلے ہو جائیں گے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم کی سوئی توشہ خانہ کی گھڑی پر پھنسی ہوئی ہے، پی ڈی ایم کو الیکشن میں ووٹ نہیں کچھ اور پڑے گا، پی ڈی ایم اندرونی توڑ پھوڑ کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک ٹیکنیکلی ڈیفالٹ ہو چکا ہے، عوام کا نام ہی ریاست ہے، عوام تباہی اور بربادی کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں، اسٹیبلشمنٹ اور عوام کا چولی دامن کا ساتھ ہے، اب خاموش تماشائی نہیں رہا جا سکتا، آئی ایم ایف کے ساتھ ڈیڈ لاک ہو گیا ہے، 10 روز میں اہم ریاستی، سیاسی، معاشی میٹنگز اور فیصلے ہو جائیں گے۔ شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ ڈالر انٹربینک اور کرنسی مارکیٹ میں 30 روپے کا فرق ہے، ریزرو 5 ارب ڈالر سے کچھ زیادہ رہ گئے ہیں، آٹے کا قحط اور گیس کے بعد بجلی کی بھی لوڈشیڈنگ ہے، غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے عملے کو اسلام آباد میں محتاط رہنے کا کہہ دیا ہے۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…