جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

ملک بھر میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں اضافے نے نئے ریکارڈ قائم کر دیے

datetime 27  دسمبر‬‮  2022 |

سکھر(این این آئی)سکھرسمیت ملک بھر میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں اضافے نے نئے ریکارڈ قائم کر دئیے ہیں،گزشتہ 2ماہ سے سردی میں اضافے کیساتھ ہی سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں بھی بے تحاشہ اضافہ ہوگیا ہے، پرائس کنٹرول کمیٹیاں اور ضلعی انتظامیہ آٹا،

دال سبزیوں اور پھلوں کے سرکاری نرخ مقرر کرنے کے بعدبھی اس پر عمل درآمد کرانے میں ناکام ہے اور سرکاری نرخوں کو تاجروں نے اپنے جوتے کی نوک پر رکھ لیا ہے،سردی کی آمد کیساتھ ہی موسم سرما کا دلدار پھل (موسمی) کینو ،مالٹا بھی مارکیٹ میں فروخت کیلئے پہنچ گیا ہے اور شہر کے مختلف مقامات پر اسے فروخت کیلئے پیش کردیا گیا ہے واضع رہے کہ موسم سرما میں ٹماٹر کی کم پیداوار سے قیمتوں میں اضافے کا اثر دوسری سبزیوں اور پھلوں کی جانب بھی منتقل ہوگیا ہے اور اس وقت سردی کے موسم میں پیداوار دینے والی سبزیوں کے نرخ بھی آسمان سے باتیں کر رہے ہیں حکومت کی جانب سے قیمتوں پر نظر رکھنے والی پرائس کنٹرول اور ضلعی انتظامیہ بھی سبزیوں اور پھلوں کے نرخ کنٹرول کرنے میں قطعی طور پر ناکام رہی ہیں اسی طرح پھلوں کی قیمتوں میں بھی ضلعی انتظامیہ اور مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے مقرر کردہ نرخوں سے زائد پر فروخت کئے جارہے ہیںملک بھر کی پرائس کنٹرول کمیٹیوں اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مقرر کردہ نرخوں اور مارکیٹوں کے نرخوں میں زمین آسمان کا فرق ہے۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…