ہفتہ‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2025 

ن لیگ کے ممبر قومی اسمبلی کرپشن کے الزام میں گرفتار

datetime 27  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے ممبر قومی اسمبلی چودھری محمد اشرف کو محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے گرفتار کر لیا، چودھری محمد اشرف پر سرکاری اراضی پر قبضے، جعلسازی اور فراڈ کے الزامات ہیں۔ گرفتار ملزم چودھری محمد اشرف ساہیوال کے حلقہ نمبر 161 سے مسلم لیگ(ن)کے ممبر نیشنل اسمبلی ہیں، ملزم کو 157 ایکڑ 1 کنال 16 مرلے سرکاری اراضی پرقبضے، جعلسازی اور فراڈ پر گرفتار کیا گیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق ملزم چودھری محمد اشرف پر الزام ثابت ہونے پر محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کے اہلکاروں نے گرفتار کیا، ملزم نے ایک فرضی شخص شریف احمد ہاشمی کو جعلی الاٹی ظاہر کر کے سرکاری رقبہ پر قبضہ کیا ہوا تھا۔ محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے انکوائری کرتے ہوئے مقدمہ نمبر 18/22 درج کر کے لیگی رہنما محمد اشرف کو گرفتار کر لیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…