جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

لوڈشیڈنگ کا آغاز کردیا گیا، 2 سے 4 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری

datetime 26  دسمبر‬‮  2022 |

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی)لوڈشیڈنگ کا آغاز کردیا گیا،2 سے 4 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق لیسکو نے 2 سے 4 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا شیڈول دیا ہے اور لوڈ شیڈنگ کا فیصلہ کمرشل اور گھریلو فیڈرز پر لاگو ہوگا۔

دوسری جانب سانگلہ ہل شہر بھر میں گیس کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری،چولہے ٹھنڈے پڑ گئے۔شہری سلنڈر،لکڑیاں اور کوئلے پر کھانا پکانے پر پجبور،گھریلو و کاروباری سرگرمیاں مفلوج،شہری و سماجی حلقوں میں تشویش کی لہر،حکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی سوئی گیس اور انتظامیہ نے اپنا رنگ دکھانا شروع کر دیا ہے سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ بندش کے بعد گیس پریشر کی کمی نے گھریلوں بلکہکاروباری زندگی کو بھی بری طرح مفلوج کررکھا ہے لوگ گیس،سلنڈر اور لکڑیوں پر گزارا کرنے پر مجبور دکھائی دے رہے ہیں شہر کے مختلف علاقوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ،گیس پریشر میں کمی اور بندش پر شہر کے سماجی و عوامی حلقوں نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہر و گردونواح میں موسم سرما کی آمد سے قبل ہی سوئی گیس کی بندش نے عوام کی زندگی اجیرن بنا کر رکھ دی ہے،گیس کی بد ترین بندش سے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑگئے،طالبعلم دفتر اور فیکٹریوں میں جانے والے افراد ناشتہ سے بھی محروم ہو رہے ہیں صبح،شام اور رات کے وقت گیس پریشر انتہائی کم ہوجاتا ہے محکمہ سوئینگیس کی طرف سے موسم کے تبدیل ہوتے ہی لوڈشیڈنگ اپنے عروج پر ہے سخت سردی میں کیابنے گا عوامی احتجاج اور تحریری شکایات کے باوجود سوئی گیس حکام،افسران اور عملے کے کانوں میں جوں تک نہیں رینگ رہی ہے۔شہری عوامی و سماجی حلقوں نے چیف جسٹس آف پاکستان،وزیر اعظم پاکستان،وفاقی وزیر پٹرولیم معدنی وسائل سمیت سوئی سدرن گیس کمپنی کے اعلیٰ حکام سے شہر میں سوئی گیس پریشر میں کمی،لوڈشیڈنگ اور مصنوعی بندش کا نوٹس لے کر شہریوں کو پریشانیوں سے نجات دلانے کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…