جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

بابر سے درخواست ہے وہ میرے لیے سلیکٹرز سے بات کرے، عمر اکمل

datetime 26  دسمبر‬‮  2022 |

لاہور (این این آئی)قومی کرکٹر عمر اکمل نے کہا ہے کہ کپتان بابر اعظم کو کبھی نہیں کہا کہ مجھے ٹیم میں لیں لیکن ان سے درخواست ہے کہ میرے لیے بات کریں۔نجی ٹی وی کے شو میں گفتگو کے دوران صحافی نے عمر اکمل سے آصف علی اور خوشدل شاہ کو زیادہ اور انہیں کم چانس دیے جانے سے

متعلق سوال کیا جس پر کرکٹر عمر اکمل نے کہا کہ سری لنکا کے خلاف مجھے کم بیک سیریز کروائی گئی اس سیریز میں، میں پہلی گیند پر ہی آؤٹ ہوگیا اگر اس مرتبہ میں سیٹ ہوکر آؤٹ ہوتا تو بات بھی نہ کرتا، میرے پورے کیرئیر میں 3 بار میں نے کم بیک کیا تاہم تینوں ہی مرتبہ مجھے نہیں پتا تھا کہ میں کیوں ڈراپ ہوا، میں نہیں جانتا کہ مجھے فرسٹ کلاس کرکٹ کیوں نہیں دی جاتی، میں بورڈ سے صرف اپنی فرسٹ کلاس کرکٹ مانگ رہا ہوں کیوں کہ اگر میں نے فرسٹ کلاس میں پرفارم کرلیا تو آگے کے دروازے بھی میرے لیے کھل جائیں گے۔بابر سے ٹیم میں کبھی شامل کرنے سے متعلق سوال کیے جانے پر عمر اکمل نے کہا کہ بابر بیک ٹو بیک سیریز کھیل رہا ہے اور مجھے پتا ہے کہ اسے ان باتوں کا علم ہے لہٰذا اگر میں نے بابر سے کہا اور اس نے مجھے کہہ دیا کہ یہ چیف سلیکٹر اور پنجاب سینٹرل کا کام ہے تو میں ہرٹ ہوجاؤں گا کیوں کہ وہ چھوٹا ہے۔قومی کرکٹر نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ میں نے اس حوالے سے کبھی بابر سے بات نہیں کی نا ہی رابطہ کیا تاہم بابر اب اتنا سینئر ہے کہ اس کی بات کرکٹ بورڈ میں سنی جاتی ہے تو اسے خود اس حوالے سے سوچنا چاہیے، میری بابر سے درخواست ہے کہ اگر میں بطور کپتان بابر کے منصوبے کا حصہ ہوں میری درخواست ہے بابر میرے لیے سلیکٹرز سے یا سینٹرل پنجاب کے کوچ سے بات کرے۔سینٹرل پنجاب کے کوچ عبد الرزاق کے حوالے سے بات کرتے ہوئے

عمر اکمل نے کہاکہ اگر پلیئر کو عزت نہ ملے اور بلامقصد سائیڈ پر کیا جائے تو کوئی کھلاڑی کب تک خاموش رہے گا، عبد الرزاق میرے ساتھ زیادتی کررہے ہیں

لیکن میں کسی کے ساتھ پرسنل نہیں ہوا اور میں نے اسی وجہ سے نقصان اٹھایا کہ کیوں کہ مجھے جو صحیح لگتا ہے اور جو سچ ہوتا ہے میں وہی بولتا اورکرتا ہوں۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…