جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

بھارت، 10 فٹ لمبی سرنگ بناکر بینک سے ایک کروڑ مالیت کا سونا چُرالیا گیا

datetime 26  دسمبر‬‮  2022 |

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی )بھارتی ریاست اترپردیش میں چوروں نے بینک کے لاکرز والے حصے تک پہنچنے کے لیے 10 فٹ لمبی اور 4 فٹ چوڑی سرنگ کھود دی اور بآسانی سونا چرا کر فرار ہوگئے۔نجی ٹی وی ایکسپریس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ چوروں نے بینک کے برابر میں

خالی پلاٹ سے 10 فٹ لمبی اور 4 فٹ چوڑی سرنگ کھودی اور لاکرز تک پہنچے اور صفایا کردیا۔ چوروں نے کیش کا لاکرز بھی توڑنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے جس میں 32 لاکھ روپے تھے۔بینک منیجر نے اپنے بیان میں بتایا کہ یہ زیورات 29 شہریوں کے تھے جنھوں نے بینک سے قرضہ لینے کے لیے سونا جمع کرایا تھا۔دوسری جانب رات کی شفٹ میں ڈیوٹی کے دوران سونے پر ملازمت سے فارغ کیے جانے والے ملازم نے فیکٹری کے مالک سمیت 3 افراد کو قتل کر دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست گجرات میں امبرائڈری فرم کے مالک کے رات کی شفٹ کے دوران سونے پر اپنے ملازم دیدانت ٹیکسو کو ملازمت سے فارغ کیا۔ ملازمت سے نکالے جانے پر ویدانت ٹیکسو نے فیکٹری کے مالک سے بدلہ لینے کی ٹھانی اور پھر اپنے دوست کے ہمراہ سورت شہر میں چاقو سے حملہ کر کے فرم کے مالک کلپیش ڈھولکیا، اس کے والد اور انکل کو ہلاک کر دیا۔سورت پولیس نے تین افراد کے قتل کے الزام میں دو افراد کو حراست میں بھی لے لیا ہے اور معاملے کی تحقیقات کے لیے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق واقعے کی سی سی ٹی وی بھی موجود ہے جس میں ملزم کو اپنے ساتھی کے ساتھ تیز دھار آلے کے ساتھ فیکڑی میں داخل ہوتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…