اتوار‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2026 

ٹیم کی پرفارمنس پر کپتان ذمہ دار نہیں، میر حمزہ

datetime 26  دسمبر‬‮  2022 |

کراچی (این این آئی)چار سال بعد ٹیسٹ کرکٹ میں واپس آنے والے فاسٹ بولر میر حمزہ نے کہا ہے کہ وہ کپتان بابر اعظم کی کپتانی میں پہلے بھی کھیل چکے ہیں ، بابر ٹیم کو لے کر چلتا ہے۔سوشل میڈیا پر فاسٹ بولر میر حمزہ کا ایک انٹرویو وائرل ہورہا ہے جس میں انہوں نے

بابر اعظم کی کپتانی کے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بابر کے ساتھ ہم نے انڈر 19 بھی کھیلا ہے اور پاکستان اے ٹیم کے کئی ٹورز کیے ہیں، بابر اس وقت بھی کپتان تھے۔انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے بابر کو میری بولنگ کا بھی پتا ہے اور میں بھی بابر کو جانتا ہوں، ہماری انڈر اسٹینڈنگ انڈر 19 ورلڈکپ سے بنی ہوئی ہے، مجھے بابر کی کپتانی اور بابر کو میری بولنگ پر بھروسہ ہے اور ایسا ابھی نہیں شروع سے ہے، بابر مجھے کہتے تھے آپ کو جیسے بھی فیلڈنگ چاہیے جہاں گیند کرنی ہے آپ کھلے دل سے کریں، میں آپ کے پیچھے کھڑا ہوں۔میر حمزہ نے بابر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ اعتماد کسی کھلاڑی کو کپتان سے مل جائے تو کھلاڑی کی پرفارمنس میں لازمی فرق آتا ہے، میں نے بابر کی کپتانی کو انجوائے کیا کیونکہ بابر ٹیم کو لے کر چلتاہے۔انہوںنے کہاکہ میں یہ پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ ٹیم کی پرفارمنس کی وجہ آپ کسی کپتان کو الزام نہیں دے سکتے، ٹیم کے اندر کا ماحول کیا ہے وہ ایک پلیئر ہی جانتا ہے کیوں کہ ایک کھلاڑی ہی بتا سکتا ہے کہ کپتان اور مینجمنٹ کیسی ہے۔فاسٹ بولر نے کہا کہ بابر پہلے بھی ٹیم کو ساتھ کر چل رہا تھا اور اچھے ماحول میں لے کر چل رہا تھا جو کہ بہت بڑی بات ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم (آخری حصہ)


میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…