اتوار‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2026 

حارث رؤف کی اہلیہ نے نکاح پر کتنے لاکھ کا جوڑا پہنا؟

datetime 25  دسمبر‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)فاسٹ بائولر حارث رئوف کی اہلیہ مزنا مسعود نے نکاح پر چھ لاکھ نوے ہزار روپے کا جوڑا پہنا ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف گزشتہ روز اپنی کلاس فیلو مزنا مسعود ملک سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

حارث رؤف اور ان کی اہلیہ مزنا مسعود نے نکاح کے روز سفید رنگ کے شیڈز کے ساتھ تیار عروسی ملبوسات کا انتخاب کیا۔نکاح کے روز مزنا نے ڈیزائنر حسین ریحار کی تیار کردہ خوبصورت آئیوری رنگ کی آرگنزا کی پشواس کا انتخاب کیا جو سنہری رنگ کے ہاتھ کے خوبصورت اور نفیس کام کے ساتھ تیار کی گئی تھی۔مزنا کے عروسی لباس کی قیمت حسین ریحار کی ویب سائٹ پر 6 لاکھ 90 ہزار پاکستانی روپے درج ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز حارث رؤف کا نکاح اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ہوا تھا جس میں ان کے قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔اس کے علاوہ حارث رؤف کے نکاح کی تقریب میں قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی، فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی، لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید، سابق ٹیسٹ کرکٹر ریاض آفریدی اور سی ای او لاہور قلندرز ثمین رانا بھی شریک ہوئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم (آخری حصہ)


میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…