اتوار‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2026 

سابق آرمی چیف کے خاندان کی ٹیکس معلومات لیک کرنے والے تینوں ملزمان نے بیان دے دیا

datetime 25  دسمبر‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/آن لائن )پاک فوج کے سابق سپہ سالار جنرل (ر)قمر باجوہ کے خاندان کے ٹیکس کی معلومات لیک کرنے والے 3 ملزمان نے اپنے بیان ریکارڈ کروا دیے ہیں ۔ نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق تینو ملزمان کے 164کے بیانات ڈیوٹی مجسٹریٹ انیل سعید نے ریکارڈ کیے ہیں ۔

ملزمان کے زیر استعمال موبائل فونز،10 سے زائد کمپیوٹرز قبضے میں لیے گئے جنہیں فرانزک کیلیے لیبارٹری بھیجا گیا ہے۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان سے ایف آئی اے کی اعلیٰ سطح پر بنائی جانے والی ٹیم تفتیش کر رہی ہے، ایف بی آر کی درخواست پر ملزمان کے خلاف باقاعدہ طور پر ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے گرفتار تینوں ملزمان کے164کے بیانات ریکارڈ کروا دئیے ہیں۔ خیال رہے کہ ایف بی آر سے سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ کے مبینہ ٹیکس ڈیٹا لیک کا معاملہ کے ملزمان شہزاد نیاز،ارشد علی اور عدیل اشرف اسپیشل مجسٹریٹ عمر شبیر کی عدالت میں پیش کر دیئے گئے۔عدالت کا تینوں ملزمان کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔ملزمان کے وکلاء اور تفتیشی افسر ریکارڈ سمیت عدالت میں پیش ہوگئے۔تفتیشی افسر کی جانب سے تینوں ملزمان کے پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔تفتیشی افسر نے بتایاکہ ملزم شہزاد نیاز نے دیگر دو شریکِ ملزمان کو پیسے کے عوض بیچتا،شریکِ ملزمان نے ایف بی آر کا ریکارڈ صحافی کو فروخت کیا، عدالت نے تینوں ملزمان کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم (آخری حصہ)


میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…