پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے بھی عمران خان کو شٹ اپ کال دیدی،تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 24  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آئی این پی ) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے سابق وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان محض اعلان ہی رہا ، وزیر اعلی پنجاب کے بعد وزیر اعلی محمود خان نے بھی عمران خان کو شٹ اپ کال دے دی۔ وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن

نے ایک بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں ، نوٹنکی کرنے والوں کا ٹولہ ہے، یہ لوگ قومی اسمبلی کے اسپیکر کے سامنے بھی پیش نہیں ہوئے، کے پی کے میں تو ان کو کسی نے نہیں روکا ، اسمبلی کیوں نہیں تحلیل کی ؟ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور ان کے حواری بلیک میلنگ، دھونس ، دھمکی اور پولیٹیکل انجنئیرنگ کے ذریعے دوبارہ اقتدار حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔ وزیر اطلاعات سندھ کاکہنا تھا کہ پی ٹی آئی سربراہ ملک پر عمرانی ڈاکٹرائن مسلط کرنا چاہتے ہیں ، ملک کے آئین و قانون کو محض کاغذ کا ٹکڑا سمجھتے ہیں ، کے پی کے میں امن و امان کی صورتحال سنگین صورتحال اختیار کر گئی ہے اور پی ٹی آئی استعفوں اور اسمبلیاں تحلیل کرنے کے کھیل میں مصروف ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ خیبر پختوخوا کا ڈپٹی اسپیکر ، پولیس تھانے محفوظ نہیں ، پی ٹی آئی ملک کو عدم استحکام اور بے یقینی کی صورتحال میں رکھنا چاہتی ہے، عمران خان نہیں چاہتے کہ پاکستان کی معیشت چلے، عمران خان کی پوری خواہش ہے کہ ملک میں سری لنکا جیسی صورتحال جنم لے لیکن ہم ایسا نہیں ہونے دینگے ۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…