جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

قومی ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ کون ہو گا؟ مضبوط امیدوار کے نام کے بار ے میں بڑا دعویٰ سامنے آگیا

datetime 24  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچنگ اسٹاف میں شامل ثقلین مشتاق اور شان ٹیٹ کی نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز آخری اسائنمنٹ ہے، ہیڈ کوچ کے لیے مکی آرتھر مضبوط امیدوار ہیں۔کرکٹ بورڈ نے ثقلین مشتاق اور شان ٹیٹ کی ایک سال کے لیے رواں برس فروری میں تقرری کی تھی۔

ہیڈ کوچ اور بولنگ کوچ کی ایک سالہ تقرری کا اعلامیہ بھی جاری کیا تھا۔ہیڈ کوچ اور بولنگ کوچ کی مدت فروری 2023ء میں ختم ہو جائے گی جبکہ این ایچ پی سی کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف کی سیریز ٹو سیریز تقرری ہوتی رہی۔ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کے کہنے پر محمد یوسف مستقل ٹیم کے ساتھ ہی تعینات رہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ اب ہیڈ کوچ، بولنگ کوچ اور بیٹنگ کوچ کی تقرری کے عمل آغاز کرے گا۔چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے کوچ کی تقرری کے بارے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا آئندہ کوچ غیر ملکی ہوگا، قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے لیے مکی آرتھر مضبوط امیدوار ہیں۔ذرائع کے مطابق مکی آرتھر 2016ء سے 2019ء تک قومی ٹیم کے کوچ رہ چکے ہیں،ان کی کوچنگ میں پاکستان ٹیم نے چیمپیئنز ٹرافی جیتی تھی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ مینجمنٹ کمیٹی کے اراکین بھی مکی آرتھر کی تقرری کے حق میں ہیں، جلد کوچ کی تقرری کے باضابطہ طریقہ کار کا آغاز کر دیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…