ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

میرا اور گورنر کاجھگڑا چل رہا، پرویز الہی پر ایسے ہی نزلہ گرایا جا رہا ہے، سپیکر پنجاب اسمبلی کا اہم انکشاف

datetime 24  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی)اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے کہا ہے کہ گورنر اپنے اختیارات سے بڑھ کر کام کر رہے ہیں، میرا اور گورنر کاجھگڑا چل رہا ہے، پرویز الہی پر ایسے ہی نزلہ گرایا جا رہا ہے۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سبطین خان نے کہا کہ3 دن سے جو کہہ رہا تھا وہ سچ ثابت ہوا، گورنر اپنی اختیارات سے بڑھ کر کام کر رہے ہیں، بتائیں کہ میرا موقف درست نکلا یا گورنر صاحب کا۔

سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے کہا کہ چودھری پرویز الہی کو سزا نہیں ملنی چاہیے تھی، میرا اور گورنر کا جھگڑا چل رہا ہے، جب میرا گورنر سے مسئلہ ختم ہوگا تو چودھری پرویز الہی کا اجلاس سپیکر نے بلانا ہے یا وزیراعلی نے بلانا ہے، پرویز الہی پر ایسے ہی نزلہ گرایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 130 کلاز 7 میں کہا گیا ہے کہ گورنر نیا اجلاس بلائیں گے جس میں اعتماد کے ووٹ کا کہا جائے گا، پہلے انہوں نے عدم اعتماد بھیجی جب میں نے ٹی وی پر نقطہ اٹھایا تو آج صبح تحریک واپس لے لی، عدالت میں بیان حلفی اس وجہ سے دینا پڑا کہ جب اعتماد کا ووٹ اور عدم اعتماد ختم ہو تو ہمارا اصل ٹارگٹ کچھ اور ہے۔سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ صدر کو بھجوانے کے لئے ہمارا لیٹر تیار تھا، جب اڑھائی بجے کام ہو گیا تو ہم عدالت گئے، میں جلد بازی نہیں کرتا اور مجھے خدشہ تھا کہ ہمارا صدر کو لکھا خط رکاوٹ نہ بن جائے، خط روکنے کی وجہ یہ بھی تھی کہ عدلیہ فیصلہ سنائے تو پھر خط بھجوایا جائے۔سبطین خان کا مزید کہنا تھا کہ 11 جنوری تک اب ہم اسمبلی تحلیل نہیں کر سکتے، عدم اعتماد انہوں نے وزیراعلی والی واپس لی ہے میری اور ڈپٹی سپیکر والی نہیں، عدالت اگر طلب کرتی ہے تو میں حاضر ہوں گا، میری کیا جرات کہ عدالت نہ جاں۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…