جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

چینی کی عالمی مارکیٹ کریش ہوگئی

datetime 24  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چار ماہ قبل پاکستان ایک لاکھ ٹن چینی برآمد کرتا تو اسے 55 لاکھ ڈالر منافع مل سکتا تھا کیونکہ چار ماہ قبل عالمی مارکیٹ میں چینی کی قیمت 90 ڈالر فی ٹن تھی جو آج 23 دسمبر کو 55 ڈالر فی ٹن کم ہوکر 35 5ڈالر فی ٹن ہے۔ وفاقی کابینہ نے ایک لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری دی ہے مگر 23 دسمبر تک اس کا ایس آر او وزارت تجارت ایف بی آر نے جاری نہیں کیا۔

یہ ایس آر او 26 دسمبر سے شروع ہونے والے ہفتے میں وفاقی وزارت تجارت ایف بی آر جاری کرے گا، جس میں کہا جائے گا کہ ایک لاکھ ٹن چینی کمرشل ایکسپورٹرز برآمد نہیں کریں گے بلکہ یہ استحقاق پاکستان کی شوگر ملوں کو حاصل ہوگا۔ روزنامہ جنگ میں حنیف خالد کی خبر کے مطابق ان خیالات کا اظہار پنجاب شوگر ملز ایسوسی ایشن کے سینئر ایگزیکٹو ماجد ملک نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔جب ان سے پوچھا گیا کہ پاکستان کی شوگر مل آج کل کے PEAK سیزن میں یومیہ اوسطاً کتنی چینی تیار کر رہی ہیں تو انہوں نے سندھ پنجاب کے پی کے شوگر ملوں کا پروڈکشن ڈیٹا منگوا کر بتایا کہ دسمبر کے وسط تک اوسطاً چینی کی یومیہ پیداوار 95 ہزار ٹن تک چلی گئی ہے آئندہ دو ماہ یہ پیک سیزن جاری رہے گا البتہ مارچ میں چینی کی اوسط پیداوار کم ہونے لگے گی اور 31 مارچ تک پاکستان کی شوگر ملیں چینی کی پیداوار کم و بیش ختم کردیں گی جب ان سے 23 دسمبر 2022 کے کلوزنگ ایکس مل ریٹ بارے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ وسطی پنجاب میں کلوزنگ ایکس مل ریٹ شوگر ملوں کے ساڑھے چوراسی روپے کلو ، کے پی میں 84 روپے کلو رہے۔جنوبی پنجاب کی شوگر ملوں کے کلوزنگ ایکس مل ریٹ ساڑھے 83 روپے کلو اپر سندھ کی83 روپے 25 پیسے، لوئر سندھ کی 82 روپے 25 پیسے کلو تک ریکارڈ کی گئی۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…