پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

کرسٹیانو رونالڈو سعودی فٹبال کلب النصر کے ساتھ معاہدہ کیلئے تیار سالانہ کتنے ملین کتنے سو ملین پائونڈ کے بڑے پر دستخط کرنے والے ہیں ؟

datetime 23  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لزبن ( این این آئی) پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نئے سال کے ساتھ نئی شروعات کرنے کے لیے تیار ہیں۔اسپین کے اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ کرسٹیانو رونالڈو سعودی عرب کے کلب النصر کے ساتھ سالانہ 175ملین پائونڈ کے بڑے معاہدے پر دستخط کرنے والے ہیں۔

اسپینش اخبار کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو 2030ء تک النصر کیساتھ معاہدہ کریں گے اور اس حوالے سے دستخط اور اعلان جلد کیا جائے گا۔رپورٹس کے مطابق 37سالہ کرسٹیانو رونالڈو معاہدے کے تحت ڈھائی سال سعودی کلب کے لیے کھیلیں گے جبکہ دیگر سال وہ بطور سفیر خدمات انجام دیں گے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اسٹار فٹبالر کے معاہدے کی رقم میں وقت گزرنے کے ساتھ اضافہ بھی کیا جائے گا جو کہ مجموعی طور پر تقریبا 200 ملین یوروز ہوگی۔رپورٹس کے مطابق اس معاہدے کے بعد کرسٹیانو رونالڈو دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑی بن جائیں گے۔اطلاعات کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو اور سعودی کلب کے درمیان بات چیت کچھ عرصے سے جاری تھی لیکن گزشتہ ہفتے اس میں پیش رفت ہوئی۔اطلاعات کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو اس وقت اپنے اہلخانہ کے ساتھ دبئی میں موجود ہیں اور سعودی عرب کے فٹبال کلب کے ساتھ معاہدے کا اعلان بہت جلد متوقع ہے۔رپورٹس کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو کے ساتھ اشتہارات کے معاہدے بھی کیے جانے کا امکان ہے۔گزشتہ ماہ فیفا ورلڈ کپ کے دوران سعودی وزیر کھیل شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی نے بھی کرسٹیانو رونالڈو کو سعودی عرب میں کھیلتا دیکھنے میں دلچسپی کا اظہار کیا تھا۔



کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…