پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

میں آدھا پاکستانی ہی ہوں،کیوی اسپنر اش سودھی

datetime 23  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)نیوزی لینڈ کے کرکٹر اش سودھی نے کہا ہے کہ پاکستان آکر اچھا لگ رہا ہے اور مجھے لگتا ہے میں آدھا پاکستانی ہی ہوں۔ایک انٹرویو میں اش سودھی نے کہا کہ پاکستان آکر اچھا لگ رہا ہے، مجھے لگتا ہے میں آدھا پاکستانی ہی ہوں، دادی اور نانا کا تعلق پاکستانی پنجاب سے ہے،

میرا بھارت میں آبائی علاقہ لاہور سے زیادہ دور نہیں ہے،پاکستان میں آج بھی رشتے دار ہیں۔کیوی کرکٹر نے کہاکہ پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے تیار ہوں، پہلی بار یہاں ٹیسٹ سیریز کھیلنے آئے ہیں، پاکستان مضبوط ٹیم ہے،کوشش ہوگی کہ جہاں بھی ہوسکے ٹیم کے لیے اپنا کردار ادا کروں، نوجوانی میں شین وارن جیسا بولر بننا چاہتا تھا۔انہوں نے کہا کہ ریڈ بال کرکٹ کیلئے اپنا ایکشن تھوڑا تبدیل کیا ہے جس سے پیس مل رہی ہے، یہاں اسپن ہوگا تاہم کسی غیر معمولی اسپن کی توقع نہیں ہے، کوشش کروں گا کنڈیشن سے فائداٹھاکر پاکستانی بیٹرز پر پریشر ڈالوں۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز پر بات کرتے ہوئے اش سودھی نے کہا کہ انگلینڈ کی سیریز کے نتیجے سے ہماری سیریز پر فرق نہیں پڑنا، سمجھتا ہوں کہ وائٹ واش کے باوجود پاکستان نے سیریز اچھی کھیلی لیکن انگلینڈ جو کرکٹ کھیل رہا وہ ہم نے پہلے ٹیسٹ کرکٹ میں دیکھی نہیں۔اش سودھی نے اپنے انٹرویو میں پاکستان دوبارہ آنے کی بھی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسی روز والد کے ساتھ دوبارہ دورہ کروں گا۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…