جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

اداروں میں موجود سہولت کار عمران خان کو انتخابات جتوا سکتے ہیں، بلاول بھٹوکا دعویٰ

datetime 22  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ قبل از وقت انتخابات ہوئے تو بعض اداروں میں موجود سہولت کار عمران خان کو انتخابات جتوا سکتے ہیں۔امریکا سے پاکستان واپسی سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ اس لیے کر رہے ہیں کیونکہ وہ چاہتے ہیں کہ

جب تک ان کے سہولت کار اداروں میں موجود ہیں اس وقت تک انتخابات ہوں۔انہوں نے کہا کہ فوجی کمان میں تبدیلی کے بعد اب شاید وہاں عمران خان کے سہولت کار موجود نہ ہوں کیونکہ اب ادارے کی پالیسی بن چکی ہے کہ ہم متنازع نہیں آئینی کردار ادا کریں گے۔انہوںنے کہاکہ لیکن دوسرے ادارے ہیں، اگر انتخابات وقت پر ہوں تو وہاں سے بھی عمران خان کے سہولت کار چلے جائیں گے، اگر انتخابات قبل از وقت ہوں گے تو وہاں عمران خان کے سہولت کار موجود رہیں گے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ عمران خان ان اداروں میں بیٹھے سہولت کاروں سے امید رکھ رہے ہیں کہ اس ادارے میں بیٹھے لوگ ان کے خلاف کیسز میں انہیں بچا لیں گے، اس ادارے میں بیٹھے لوگ شاید اتنے نیوٹرل نہ رہیں اور قبل از وقت انتخابات میں عمران خان کو دھاندلی کی صورت میں سپورٹ دیں، اس لیے میرا موقف ہے کہ پارلیمنٹ اپنی مدت پوری کرے گی۔انہوں نے کہا کہ جب عمران خان نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے مذاکرات کے لیے افغان طالبان سے مدد مانگی تو انہوں نے مدد کی، میں افغان طالبان سے کہوں گا کہ ہمیں ٹی ٹی پی کے خلاف کارروائی میں مدد دیں اور انہیں جگہ نہ دیں، صرف افغان طالبان نہیں بلکہ افغانستان میں جو بھی حکومت میں ہوگا اس سے یہی اپیل ہوگی۔بلاول بھٹو نے کہا کہ میرے خیال میں اب بھی یہ مناسب ہوگا کہ ہم افغان طالبان سے بات کریں اور یہی پیغام بھیجتے رہیں کہ ٹی ٹی پی پاکستان کے لیے ریڈ لائن ہے، ہم ان کے خلاف اپنی سرزمین پر سخت ایکشن لیں گے اور لے رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اگر ٹی ٹی پی کو افغانستان سے کوئی مدد یا سہولت ملی تو یہ ہمارے تعلقات کے لیے برا ہوگا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ تحریک طالبان افغانستان نے دوحہ معاہدے میں ذمہ داری لی تھی کہ وہ افغانستان کی سرزمین کو کسی ملک کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہونے دیں گے، ہم سمجھتے ہیں کہ انہیں دوحہ میں دنیا سے کیے ہوئے اپنے وعدے پورے کرنا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان ہمارا ہمسایہ ملک ہے، ان سے ہمیں بات چیت کرنی ہوگی، اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں 90 فیصد لوگ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کر رہے ہیں جس سے نہ صرف افغانستان بلکہ میرے ملک کے مسائل میں بھی اضافہ ہوگا۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے، رواں برس ریکارڈ بارشیں پاکستان میں سیلاب کا سبب بنیں جس سے 30 ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…