پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے

datetime 22  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)اداروں اور ان کے سربراہان کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں شہباز گِل کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے کی۔

شہباز گِل کے وکلاء کی جانب سے جمعرات کو حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی گئی جس پر اسپیشل پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی نے کہا کہ شہباز گِل کی جانب سے بہت ہی غیرسنجیدہ رویہ دکھایا گیا ہے۔اسپیشل پراسیکیوٹر نے کہاکہ شہباز گِل کی حاضری سے استثنی کی درخواست نہیں بلکہ عدالت کے ساتھ مذاق کیا جا رہا ہے، غیر حاضری پر شہبازگِل کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے جائیں۔شہباز گل کے وکیل شہریار طارق نے عدالت کو بتایا کہ جسمانی ریمانڈ کے دوران ان کے مکل کا طبی معائنہ کیا گیا، طبی معائنے میں شہباز گِل کی بیماری کی تشخیص ہوئی، ٹرائل میں تاخیر کیلئے شہباز گِل کی بیماری کی بات نہیں کی جا رہی، شہباز گِل کو ایک سے زائد صحت کے مسائل ہیں، سرکاری اسپتال کی طبی رپورٹ کی بنیاد پر شہباز گِل کو پیشی سے استثنی ملا، شہباز گِل ابھی بھی اسپتال میں موجود ہیں، میڈیکل رپورٹ کے مطابق شہباز گل دمے کے مریض ہیں اور7دسمبر سے اسپتال میں زیر علاج ہیں، میڈیکل رپورٹ کے مطابق شہباز گِل کوآکسیجن ماسک استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔وکیل شہر یارطارق نے کہا کہ عدالتی کارروائی سے نہیں بھاگ رہے، اسپتال بھی جیل ہی کی طرح ہوتا ہے، شہباز گِل کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کی جائے، صحت بہتر ہونے پر آئندہ سماعت پر شہباز گِل عدالت پیش ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ شہباز گِل ماضی میں بھی عدالت کے سامنے پیش ہوتے رہے ہیں، شہباز گِل کی صحت انہیں فی الحال عدالت پیش ہونے کی اجازت نہیں دے رہی۔

جج نے استفسار کیا کہ لاہور میں اسموگ کا مسئلہ ہے، شہباز گِل پمز اسپتال آکر علاج کیوں نہیں کراتے؟ جس پر ان کے وکیل نے بتایا کہ شہباز گِل کی اسلام آباد میں کوئی رہائش نہیں، شہباز گِل کی فیملی بتاتی ہے کہ ملزم کا آکسیجن لیول اوپر نیچے ہوتا رہتا ہے۔ایڈیشنل سیشن جج نے پوچھا کہ شہباز گِل کو کتنے دنوں کا آرام تجویز کیا گیا ہے؟ جس پر ان کے وکیل نے کہاکہ معلوم نہیں کتنے دنوں تک آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔جج نے ریمارکس دئیے کہ کیا ٹرائل کو لامحدود وقت تک کیلئے ملتوی کر دیں؟

کتنے دنوں کا آرام بتایا گیا ہے؟وکیل نے کہا کہ اگر راستے میں شہباز گِل کو کچھ ہو گیا تو میں انہیں آنے کا مشورہ نہیں دوں گا۔جج طاہرعباس سپرا نے کہا کہ ضمانت ملنے کے بعد تو شہباز گِل بالکل تندرست دکھائی دئیے، شہباز گِل نے تمام سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لیا، بظاہر لگ رہا ہے کہ شہباز گِل ٹرائل آگے بڑھانا نہیں چاہ رہے؟عدالت نے کہا کہ شہباز گِل کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے جاتے ہیں، شہباز گِل2لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرائیں اور اگلی پیشی پر حاضری یقینی بنائیں، کیس کی سماعت 6 جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…