پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

رانا ثنا اللہ کیساتھ ڈیوٹی کرنیوالے پولیس اہلکارپر حملہ

datetime 22  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن ) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے ساتھ آپریٹر کی ڈیوٹی کرنے والے پولیس اہلکار سہیل کو دوست نے چاقو کے حملے میں زخمی کردیا۔

میڈیارپورٹ کے مطابق ایف الیون میں پولیس ملازم کی شہری سے تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد ایک نوجوان نے اہلکار کو چھری کے وار سے زخمی کردیا۔پولیس حکام کے مطابق واقعے کے وقت اہلکار سہیل اپنے دوستوں کے ساتھ ایف الیون سیکٹر میں موجود تھے، اطلاع ملتے ہی اہلکاروں کو جائے وقوعہ کی جانب روانہ کیا گیا۔بعد ازاں زخمی پولیس کانسٹیبل کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق سہیل کی ٹانگ کا اوپری حصہ چاقو کے وار سے زخمی ہوا، وفاقی پولیس کانسٹیبل سہیل کی اپنے دوست کے ساتھ تلخ کلامی اور سخت جملوں کا تبادلہ ہوا جس پر اْس کے دوست نے لوہے کی راڈ سے کولہے پر وار کیا۔ حکام کے مطابق ملزم مہنگی ترین گاڑی چھوڑ کر ساتھیوں کے ساتھ موقع سے فرار ہوگیا۔ذرائع کے مطابق سہیل نے دو لڑکوں کو دیکھ کر گالی دی اور انہیں اپنی طرف دیکھنے سے منع کیا، جس پر نوجوان مشتعل ہوا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…